یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصالِ یار ہوتا – مرزا غالب کا معروف شعر مع تشریح
یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصالِ یار ہوتا
کچھ اور دن جئے ہوتے، یہی انتظار ہوتا
— میرزا غالب
تشریح
یہ مرزا غالب کا بہت معروف شعر ہے جس میں وہ محبوب کی جدائی کا ذکر کر رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ میری قسمت میں محبوب سے ملنا خدا نے طے ہی نہیں کیا تھا۔ پوری زندگی میری انتظار میں گزری کہ کبھی تو وصال یار نصیب ہو، غالب بالکل مایوس ہو چکے ہیں۔ غالب کے خیال میں کہ اگر کچھ اور دن بھی زندہ رہتے تو اسی انتظار میں وقت گزر جاتا۔
اور یہی بے قراری بر قرار رہتی اور انتظار میں ہی زندگی گزر جاتی۔ اور یہ دستور ہی رہا ہے کہ عاشق کے حصے میں محبوب کا انتظار اور ناامیدی ہی نصیب میں رہی ہے وصل تو فقط ایک سہانا خواب ہی ہے جو کبھی حقیقت نہیں بنتا!
زندگی کا حاصل ہی محبوب کے انتظار میں گزر گیا۔ اور وصال یار ایک خواب ہی رہا۔
مرکزی خیال
اس شعر میں غالب نے اپنی بے بسی، عشق میں ناکامی اور گہری مایوسی کا ذکر کیا ہے، اور انتظار کی اذیت اور تکلیف کو بیان کیا ہے کہ وصال یار کے لیے امید لگا کر انتظار کرنا کس قدر تکلیف دہ ہے۔
ادبی خوبیاں
- فلسفیانہ انداز: غالب ایک فلسفی شاعر تھے، وہ اس شعر میں فلسفیانہ انداز میں اپنی قسمت اور تقدیر پر غور کر رہے ہیں۔
- اس شعر میں انتظار کی شدت اور کرب کو بیان کیا گیا ہے جو بہت تکلیف دہ ہوتا ہے، جس سے زندگی بے معنی اور بے مقصد لگنے لگتی ہے۔
- شعر میں عشق میں ناکامی کا ذکر کیا گیا ہے جو سب غموں پر بھاری ہے اور مستقل غم کی صورت اختیار کر گیا ہے۔
اردو شاعری کی تشریح: غالبؔ کی شاعری
اس بلاگ میں ہم نے غالبؔ کی مشہور اردو شاعری کی تفصیلی تشریح اور معنی بیان کیے ہیں۔ اگر آپ اردو ادب، کلاسیکل شاعری، اور معروف شعرا کی تشریحات میں دلچسپی رکھتے ہیں تو ہمارے بلاگ کو فالو کریں۔
- اردو شاعری کی وضاحت
- شاعر کا ادبی پس منظر
- شعر کا مکمل مفہوم اور تشریح
مزید اردو ادب کی تشریحات، اشعار کی گہرائی میں جانے کے لیے ہماری ویب سائٹ کا وزٹ کرتے رہیں۔
اختتامیہ (Call to Action)
اگر آپ کو مرزا غالب کی شاعری پسند آئی ہو، تو ہماری ویب سائٹ پر دیگر مشہور اشعار کی تشریحات بھی ضرور ملاحظہ کریں اور اردو ادب کے خزانے سے لطف اندوز ہوں۔
مزید پڑھیے: اردو اشعار کی بہترین تشریحات
- یہ نہ تھی ہماری قسمت...
- کیا ستم ہے کہ اب تری...
- دل میں اب یوں ترے غم...
- جون ایلیا: بے قراری سی...
- بے رخی: تفصیلی تشریح
- ہم جی رہے ہیں: جون ایلیا
- درد جب راز بن جائے
- غزل: نامعلوم اشعار کی تشریح
- ناصر کاظمی: آرائش خیال
- محبت مجھے ان جوانوں سے ہے
- ہو چکیں غالب بلائیں...
- کلاسیکی اردو شاعری پر تجزیہ
- غالب: آگ اور زنجیر کی تشریح
- میر تقی میر: عشق و محبت کی شاعری
- مزید اشعار کی توضیح
- غالب کا مشکل شعر: مرغوب بت
- میر: غم عشق کی شاعری
- خواجہ حیدر علی آتش: ہمت مردانہ
- غالب: جذب دل کا شکوہ
مزید اشعار کی تشریحات کے لیے ہمارے بلاگ کو فالو کریں۔
Comments
Post a Comment