Skip to main content

Posts

Showing posts with the label Urdu poetry

"شرم، رسوائی اور پردہ داری: غالب کا پردہ ہائے ہائے کا المیہ شعر"

  شعر:H1 شرم رسوائی سے جا چھپنا نقاب خاک میں ختم ہے الفت کی تجھ پر پردہ داری ہائے ہائے — مرزا غالب سیاق وسباق H2 مرزا غالب نے اپنی شاعری میں عشق کے تمام عنوان باندھے ہیں مطلب عشق کی ہر کیفیت کو بیان کیا ہے محبوب اور عاشق کے جذبات کی سب کیفیات بیان کی ہیں۔ اس شعر میں غالب نے عاشق کی بے بسی مجبوری ،رسوائی اور تکالیف کو بیان کیا ہے۔غالب نے سچے عاشق کو عشق کی راہ میں پیش آنے والی تکلیفوں اور آزمائشوں کی تصویر کشی بہترین انداز میں کی ہے۔ عاشق رسوائی کے ڈر سے منہ چھپائے پھرتا ہے اور بدنامی وطعنوں سے چھپتا ہے۔ اور ان مصائب اور رسوائیوں پر موت کو فوقیت دیتا ہے۔ مشکل الفاظ کے معنی H3 نقاب خاک/مٹی کا پردہ مطلب چھپنا،مر جانا پردہ داری/عشق کو چھپانا،رازداری رکھنا الفت/محبت تشریح:H4 "شرم رسوائی سے جا چھپنا نقاب خاک میں" اس مصرعے میں عاشق کی کیفیت کو بیان کیا گیا ہے جو بدنامی اور رسوائی کے ڈر سے لوگوں سے منہ چھپائے پھرتا ہے ۔رسوائی جو عاشق کا مقدر ہوتی ہے عاشق اس رسوائی اور بدنامی سے تنگ آکر مرنے کو آسان سمجھتا ہے کیونکہ مرنے کے بعد یہ بدنامی ختم ہو جائے گی۔ "ختم ہے الفت کی تجھ پر پرد...

"خود جاں دے کے روح کو آزاد کیجئے: شکوہ سے پہلے خود احتسابی مرزا غالب کے فلسفیانہ اشعار کا فکری تجزیہ"

  شعر:H1 خود جاں دے کے روح کو آزاد کیجئے تا کہ خیالِ خاطرِ جلّاد کیجئے بھولے ہوئے جو غم ہیں انہیں یاد کیجئے تب جا کے ان سے شکوہ بے داد کیجئے سیاق وسباقH2 یہ شعر ہر دلعزیز شاعر مرزا غالب کاہے۔مرزا غالب کی شاعری کا پس منظر دیکھیں تو ممکنہ طور پر یہ مرزا غالب کی ذہنی کیفیت معاشرے کی ناانصافی اور زندگی کی تلخیاں واضح دکھائی دیتی ہیں انیسویں صدی میں دہلی کا معاشرتی نظام اور اس کا زوال غالب کی شاعری اور ان کے خطوط میں ملتا ہے۔مرزا غالب کےکلام میں فلسفہ اور احتجاج ملتا ہے حالات کو سازگار بنانے کے لیے۔ غالب کے کلام میں داخلی کرب انسانی نفسیاتی  اور سماجی تنقید کا امتزاج دیکھنے کو ملتا ہے۔ غالب کا یہ شعر اس بات کو منکشف کرتا ہے کہ ناانصافی اور ظلم وستم  کے خلاف لڑنے کے لیے پہلے قربانی کے لیے تیار ہونا پڑتا ہے۔ مرزا غالب نے شعر میں علامتوں اور استعارے کا استعمال کر کے خوبصورتی سے قاری کو ظلم،صبروتحمل اور قربانی جیسے معاملات واضح کر دیے ہیں۔ مشکل الفاظ کے معنی H3 جاں دینا/جاں ختم کردینا مطلب مرنا روح کو آزاد کرنا/فنا یعنی ختم ہو جانا،یا جسمانی قید سے آزاد ہو جانا خیال خاطر/لحاظ کرنا...

"عشق کا بانکپن موت کے بعد بھی فیض احمد فیض کا انقلابی شعر"

  شعر کرو کج جبیں پہ سر کفن مرے قاتلوں کو گماں نہ ہو کہ غرور عشق کا بانکپن پس مرگ ہم نے بھلا دیا سیاق و سباق یہ فیض احمد فیض کا شعر ہےعشق پر اردو شاعری کا انقلابی رنگ اور انداز چڑھانا فیض کا کمال ہے۔فیض انقلابی اردو شاعری کرنے میں بہت معروف ہوئے ۔اردو ادب میں بہت سے شعراء نے عشق کو مزاحمت خودداری اور قربانی سے جوڑا ہے کہ عشق صرف اسی کا نام ہے۔فیض کا یہ شعر انقلابی اور علامتی شکل میں ہے۔فیض اپنی شاعری میں محبت اور انقلاب کو ساتھ لے کر چلے۔ فیض کی مشہور نظم "مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ"اس کی بہترین مثال ہے۔ جس کو گایا بھی گایا۔ اس شعر میں شاعر عشق کا غرور مرنے کے بعد بھی قائم رکھنا چاہتا ہے۔اور کہتا ہے کہ میرا کفن اس انداز میں باندھنا کہ میرا بانکپن اور وضع غرور دیکھنے والوں کو نظر آئے۔ مشکل الفاظ کے معنی  کج جبیں/اکڑی ہوئی پیشانی،یعنی غرور کی علامت سر کفن/کفن کا وہ حصہ جو سر پر باندھا جاتا ہے گماں/شک غرورعشق/اپنی محبت پر فخر بانکپن/وضع قطع،سرکشی پس مرگ/موت کے بعد تشریح  فیض احمد فیض کا یہ شعر عشق و محبت کے جذبات سے لبریز ہے جس میں شاعر مرتے دم تک محبوب کے عشق می...

یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصال یار/تشریح "مرزا غالب

  یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصالِ یار ہوتا – مرزا غالب کا معروف شعر مع تشریح یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصالِ یار ہوتا کچھ اور دن جئے ہوتے، یہی انتظار ہوتا — میرزا غالب تشریح یہ مرزا غالب کا بہت معروف شعر ہے جس میں وہ محبوب کی جدائی کا ذکر کر رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ میری قسمت میں محبوب سے ملنا خدا نے طے ہی نہیں کیا تھا۔ پوری زندگی میری انتظار میں گزری کہ کبھی تو وصال یار نصیب ہو، غالب بالکل مایوس ہو چکے ہیں۔ غالب کے خیال میں  کہ اگر کچھ اور دن بھی زندہ رہتے تو اسی انتظار میں وقت گزر جاتا۔ اور یہی بے قراری بر قرار رہتی اور انتظار  میں ہی زندگی گزر جاتی۔ اور یہ دستور ہی رہا ہے کہ عاشق کے حصے میں محبوب کا انتظار اور ناامیدی ہی نصیب میں رہی ہے وصل تو فقط ایک سہانا خواب ہی ہے جو کبھی حقیقت نہیں بنتا! زندگی کا حاصل ہی محبوب کے انتظار میں گزر گیا۔ اور وصال یار ایک خواب ہی رہا۔ مرکزی خیال اس شعر میں غالب نے اپنی بے بسی، عشق میں ناکامی اور گہری مایوسی کا ذکر کیا ہے، اور انتظار کی اذیت اور تکلیف کو بیان کیا ہے کہ وصال یار کے لیے امید لگا کر انتظار کرنا کس قدر تکلیف دہ ہے۔...
 عنوان: میر تقی میر کا فکری و جذباتی کرب: "مغاں مجھ مست بن پھر خندۂ ساغر نہ ہووے گا" کی تشریح Unwan:Roman Urdu  Mir Taqi Mir ka Fikri aur Jazbaati Karb: "Maghan Mujh Mast Ban Phir Khanda-e-Saaghar Na Howe Ga" ki Tashreeh شعر: مغاں مجھ مست بن پھر خندۂ ساغر نہ ہووے گا مئے گلگوں کا شیشہ ہچکیاں لے لے کے رووے گا شاعر: میر تقی میر She’r (Roman Urdu): Maghan mujh mast ban phir khanda-e-saaghar na howe ga Mai-e-gulgoon ka sheesha hichkiyan le le ke roye ga سیاق وسباق  میر تقی میر کا شمار کلاسیکل شعراء  میں ہوتا ہے میر کا دور 18 ویں صدی عیسوی کا دور ہے۔میر تقی میر کی شاعری میں ایک خاص کرب تکلیف اور آزمائشیں  نظر آتی ہیں جو انہوں نے زندگی میں برداشت کیں۔میر تقی میر کی غزلوں کے 6 دیوان ہیں اور رباعیات بھی میر نے لکھی۔ میر کو ان کے دور میں خدائے سخن کا خطاب دیا گیا۔ اس بلاگ میں ہم میر کے شعر  مغاں مجھ مست بن پھر خندۂ ساغر نہ ہووے گا کی تشریح سمجھیں گے۔اس بلاگ میں ہم میر تقی میر کے شعر کا فکری پہلو ،ان کا کرب میر کی ر ندانہ شاعری کا انداز دیکھیں گے۔اردو کی غمگین شاعری م...
 عنوان H1 طلبِ دنیا اور مردانہ ہمت کا فلسفہ: خواجہ آتش کا عارفانہ شعر اور اس کی تشریح" شعر H2 طلب دنیا کو کر کے زن مریدی ہو نہیں سکتی خیال آبروئے ہمت مردانہ آتا ہے سیاق و سباق H3 یہ شعر خواجہ حیدر علی آتش کا ہے۔جس میں آتش طلب دنیاکی بات کر رہے ہیں کہ کس طرح دنیاوی لالچ رکھنے والے لوگ اپنی آخرت تباہ کر لیتے ہیں۔کس طرح زن مریدی اختیار کرتے ہیں جو کہ کمزوری کی علامت ہے۔خواجہ آتش کا یہ فلسفہ جاندار ہے۔خواجہ آتش کے اردو اشعار میں ہم خودداری کا سبق سیکھتے ہیں آتش فطری طور پر خوددار واقع ہوئے تھے۔ خواجہ حیدر علی آتش کے اشعار میں محبوب سے عشق اورہجرووصال پر بہت سا مجموعہ ہے جو الگ انداز میں ہے۔کلاسیکی اردو شاعری آتش کے بغیر نامکمل ہے۔ مشکل الفاظ کے معنی H4 طلب دنیا/دنیا کی ہوس و لالچ زن مریدی/عورت کی اطاعت کرنا مراد کمزوری اور بے غیرتی آبرو/عزت ہمت مردانہ /مردوں کی ہمت تشریح H5 آتش اس شعر میں کہتے ہیں کہ دنیا کی لالچ اور رنگینیوں میں کھو جانے والاانسان کبھی ہمت والا اور دنیا و آخرت میں عزت نہیں پاتا وہ دنیا کی زندگی کے لالچ میں اخلاقی پستی کا شکار ہو جاتا ہے۔ دنیاوی حرص کو آتش نے زن مریدی...
 عنوان محبوب کو اس کے کئے گئے وعدوں کی یاد دہانی "یاد، وعدے اور شکوے – اردو شاعری کا حسن" شعر وفا کریں گے، نباہیں گے، بات مانیں گے تمہیں بھی یاد ہے کچھ؟ یہ کلام کس کا تھا؟" تشریح  یہ شعر استاد داغ دہلوی کی معروف ومقبول غزل  "تمہارے خط میں نیا اک سلام کس کا تھا " غزل کا ہے- داغ دہلوی کو علامہ اقبال اپنا استاد مانتے تھے ۔اس شعر میں شاعر محبوب کو اس کے کئے گئے وعدے یاد کروا رہا ہے  اور کہہ رہا ہے کہ ہم نے عہدوپیمان کیا تھا کہ ایک دوسرے کی بات مانیں گے وفا کے دستور کو نباہیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا شاعر طنزیہ کہتا ہے کہ وہ سب وعدے جو ہمارے درمیان ہوئے تھے وہ کس کے تھے؟جو محبوب بھول چکا ہے۔ فنی خوبیاں  داغ دہلوی کی خصوصیت ہے کہ وہ اپنی شاعری میں عشق وعاشقی کا ہر عنوان باندھتے تھے۔اور بڑی خوبصورتی سے عاشق کے دل کی کیفیات بیان کرتے تھے۔ اس شعر میں سلاست اور روا نی ہے ایک سوالیہ انداز ہے جو عاشق محبوب سے پوچھ رہا ہے۔ طنز اور شکوہ کا انداز ہے جو عاشق محبوب سے کر رہا ہے۔ تبصرہ داغ کی ہم مکمل  غزل دیکھیں تو اس میں عاشق محبوب سے گلہ شکوہ کرتا نظر آئے گا۔عاشق کہتا ہے کہ م...
 شعر تمھاری بے رخی اک دن ہماری جان لے لے گی قسم تم کو ذرا سوچو دستور وفا کیا ہے عنوان اس شعر میں محبوب کی بے رخی اور عدم توجہی کا ذکر کیا گیا ہے شاعر خوبصورتی سے محبوب کو وفا کی اہمیت اور اسکے تقاضے ،دستور بتا رہا ہے ۔شاعر بہزاد لکھنوی کا یہ بہترین شعر ہے۔ تشریح  یہ شعر بہزاد لکھنوی کا ہے ۔شاعر اپنی محبت کی بے بسی مایوسی اور بے وفائی کا تذکرہ کر رہا ہے اور کہتا ہے کہ میرے محبوب نے اگر اسی طرح مجھے بے رخی دکھائی تو وہ عاشق کی جان بھی لے سکتی ہے محبوب کی مسلسل بے پروائی اسے بے جان کر رہی ہے۔اس کے بعد محبوب کو وفا کا دستور یاد دلاتا ہے کہ زمانے میں کیسے وفادار لوگ بستے ہیں اسے اس پر غور کرنا چاہیے اور عاشق کو مسلسل بے قدری اور بے رخی نہیں دکھانی چاہئے۔ بلکہ احساس اور نرم مزاجی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ فنی خوبیاں  شعر کے پہلے مصرعے میں ایک درد کرب اور اذیت کا ذکر کیا گیا ہے کہ عاشق کس  طرح محبوب کی بے رخی سے پریشان ہے۔ شعر میں جذبات بھرپور طریقے سے بیان کیے گئے ہیں۔ محبوب سے وفا اور نرمی کا بہترین انداز میں تقاضاکیا گیا ہے۔ پس منظر  شعر میں جذباتی گہرائی کو بھرپور ا ند...