Skip to main content

Posts

Showing posts with the label فنی خوبیاں

"غالب کی شاعری میں چمن سے بیزاری: ایک فکری و فنی جائزہ"

  شعر:H1 نہ ہوگا "یک بیاباں ماندگی" سے ذوق کم میرا حبابِ موجۂ رفتار ہے نقشِ قدم میرا محبت تھی چمن سے لیکن اب یہ بے دماغی ہے کہ موجِ بوئے گل سے ناک میں آتا ہے دم میرا سیاق وسباق H2 یہ شعر مرزا غالب کا ہے۔مرزا غالب کے مشکل اشعار کو سمجھنا ہر قاری کے لیے آسان نہیں۔یہ شعر غالب کے فلسفیانہ انداز میں سے ایک ہے۔اس شعر میں غالب کی محبت اور بیزاری اور دنیا سے بیزاری کا ذکر ہے۔ یہ شعر غالب کے اس دور کی عکاسی ہے جب وہ زندگی سے بیزار ہو چکے تھے اور ہر چیز سے فرار چاہتے تھے۔دہلی شہر کا زوال 1857 کی جنگ آزادی اور اس کے برے آثار اور  غالب کی ذاتی زندگی کی کشمکش اور الجھنوں کی ترجمانی کر رہا ہے اور غالب مکمل بیزار ہو چکے ہیں۔ غالب دنیا اور معاشرے سے غیر معمولی محبت رکھتے تھے غالب کے گھر کے سامنے لا وارث اور معذور لوگ پڑے رہتے تھے اور غالب ان کا حسب توفیق خیال رکھتے تھے۔لیکن اس شعر میں غالب دنیا سے بیزاری کا ذکر کر رہے ہیں۔مگر اب یہ حالت زار ہے کہ خوشبو اور نرمی بھی  غالب کے لیے باعث تکلیف ہے۔ مشکل الفاظ کے معانی H3 یک بیاباں ماندگی /بے حد تھکن کا احساس جیسے صحرا میں سفر طے کیا ہو حباب/بل...