Skip to main content

Posts

Showing posts with the label Ghalib poetry

"کوئی میرے دل سے پوچھے ترے تیرِ نیم کش کو" — مرزا غالب کے مشہور شعر کی تشریح، مفہوم، سیاک و سباک اور فنی تجزیہ

  شعر:H1 کوئی میرے دل سے پوچھے ترے تیرِ نیم کش کو یہ خلش کہاں سے ہوتی، جو جگر کے پار ہوتا یہ کہاں کی دوستی ہے کہ بنے ہیں دوست نا صح کوئی چارہ ساز ہوتا، کوئی غم گسار ہوتا سیاق وسباق H2 یہ مرزا غالب کا مقبول ومعروف شعر ہے۔مرزا غالب کا درد انگیز شعر ہے۔غالب کی شاعری میں فلسفیانہ رنگ ملتاہے۔مرزا غالب کا دور 1797 سے لے کر 1869 تک کا ہے غالب نے زندگی میں بہت عروج و زوال دیکھےمغلیہ سلطنت کا زوال ،دلی کی تباہی اور ان کی ذاتی زندگی کی مشکلات ان سب کا ذکر ان کی شاعری میں ملتا ہے۔غالب ذاتی دکھ کو اجتماعی یعنی معاشرتی المیے کے طور پر پیش کرتے ہیں۔ غالب نے اردو ادب میں اپنے اچھوتے انداز سے نام پیدا کیا چاہے وہ اردو نثر ہو یا اردو نظم دونوں میں مقبولیت پائی۔ غالب کا یہ شعر اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ جہاں دوستی اور محبت میں مخلصی اور خلوص برائے نام رہ گئے ہیں لوگ اگر کچھ محبت یا ہمدردی کرتے ہیں تو وہ محض دکھاواہے۔ان کے دل خلوص سے خالی ہیں۔ مشکل الفاظ کے معنی H3 تیر نیم کش/آدھا چلا ہو ا تیر،یعنی جو دل تک نہ پہنچا ہو نہ اترا ہو خلش/تکلیف ہونا /گھٹن چبھن پار ہونا/مکمل چبھ جانا مطلب مکمل آر پار ہونا ...

مرزا غالب کا دردِ دل: “میں نے روکا رات غالبؔ کو” کی تشریح، مفہوم اور سیاق و سباق

  شعر:H1 میں نے روکا رات غالبؔ کو، وگرنہ دیکھتے اُس کے سیلِ گریہ میں، گردُوں کفِ سیلاب تھا عنوان H2 مرزا غالب کا دردِ دل: “میں نے روکا رات غالبؔ کو” کی تشریح، مفہوم اور سیاق و سباق سیاق وسباق H3 یہ مرزا غالب کا مشہور شعر ہے۔مرزا غالب کے غمگین اشعار میں سے ایک ہے۔غم اور تنہائی کا احساس غالب کی شاعری میں ملتا ہے۔مرزا غالب کی شاعری میں عشق و فلسفہ اور انسانی جذبات کا گہرا مطالعہ ملتا ہے غالب انسانی نفسیات سے واقف تھے۔ غالب کی شاعری میں غم عشق اور غم دنیا کو شدت سے محسوس کیا گیا ہے۔ یہ شعر غالب کے مخصوص انداز کی عکاسی کرتا ہے جہاں وہ اپنے جذبات کو دنیاپر محیط کر رہے ہیں۔ غالب نے اپنے دکھ بھرے جذبات کا اظہار بہترین انداز میں کیا ہے۔ مشکل الفاظ کے معانی: روکا: روکنا، باز رکھنا سیلِ گریہ: آنسوؤں کا سیلاب گردُوں: آسمان کفِ سیلاب: سیلاب کی جھاگ مفہوم H4 شاعر اس شعر میں کہتا ہے کہ میں نے رات کو غالب کو رونے اور گریہ وزاری کر نے سے روکا کیونکہ وہ غم سے نڈھال تھاوہ اگر اس طرح غمگین ہو کر روتا رہتا تو آسمان بھی اس کے سامنے ایک جھاگ کی مانند محسوس ہوتا۔ تشریح H5 مرزا غالب کا اس شعر میں مبالغہ آم...
 عنوان H1      Roman Urdu mein tashreeh blog k Last mein Dekhen "غالب کا فلسفۂ محبت: 'جذب دل کا شکوہ' کی تشریح اور سیاق و سباق" شعر H2 غلط ہے جذب دل کا شکوہ دیکھو جرم کس کا ہے نہ کھینچو گر تم اپنے کو کشاکش درمیاں کیوں ہو سیاق وسباق H3 یہ شعر مرزا غالب کا ہے۔ مرزا غالب اردو ادب کے منفرد اور عظیم شاعر ہیں جن کی    عظمت کو ہر زمانے نے تسلیم کیا ہے۔غالب نے اپنی شاعری میں فلسفہ عشق انسانی نفسیات اور تصوف کو گہرائی میں بیان کیا ہے۔غالب انسانی جذبات کو بہترین انداز میں پیش کرتے اگر آج  بھی کوئی ان کے اشعار پڑھتا پے تو اس پر وجد طاری ہو جاتا ہے۔ غالب کےاشعار میں عشق کا بیان محبت کی کشمکش اور جذب دل کے موضوع انتہائی گہرائی میں ملتے ہیں۔ غالب 19ویں صدی کے عظیم شاعر ہیں اس دور میں دہلی میں مغلیہ سلطنت زوال پذیر تھی اگر ہم غالب کے خطوط کا مطالعہ کریں تو اس وقت کے حالات ہمارے سامنے آجائیں۔بہر حال غالب نےاس وقت میں انسانی نفسیات عشق تصوف اور فلسفہ جیسے موضوعات کو اپنی شاعری میں بیان کیا۔ غالب کے اشعار کا مطلب ہم دیکھیں تو وہ صرف عشق اور فلسفہ کے ظاہری حالت کو ...
 بسکہ ہوں غالب اسیری میں بھی آتش زیر پا - مکمل تشریح، پس منظر اور فنی تجزیہ بسکہ ہوں غالبؔ اسیری میں بھی آتش زیر پا موئے آتش دیدہ ہے حلقہ مری زنجیر کا مشکل الفاظ کے معنی  بسکہ،چونکہ/اس لیے اسیری،قید آتش زیر پا/قدموں کے نیچے آگ ہونا یعنی جوش موئے آتش دیدہ/آگ سے جلا ہوا بال  حلقہ/کڑی،زنجیر کا حلقہ یا ڈور پس منظر یہ شعر مرزا غالب کے جذبات کی عکاسی کرتا ہے مرزا غالب کی زندگی میں رونما ہو نے واقعات کو واضح کرتا ہے مرزا غالب کی زندگی میں قیدوبند کے واقعات کم ہی تھے لیکن مالی حالات اور اولاد کا نہ ہونا ان سب مسائل کو غالب قیدوبند کا نام کہہ رہے ہیں مطلب  شاعر اپنے ماندہ حالات  عشق،زنجیر،اور قید کی زنجیروں کو قید کی علامت کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ فنی خوبیاں اس شعر میں شعری صنعت   صنعتِ مراعات النظیر کا استعمال کیا گیا ہے"آتش زیر پا" اور "موئے آتش دیدہ" میں لفظ "آتش" کا خوبصورت  استعمال  مراعات النظیر کی مثال ہے جس سے شعر با اثر معلوم ہوتا ہے۔ غالب کا تخیل بہت بلند ہے وہ زندگی کی قید کو اپنے تخلیق کردہ انداز میں بیان کر رہے ہیں جو قاری کے لئے نیا ...
 مرزا غالب کا شعر اور تشریح نقش فریادی ہے کس کی شوخی تحریر کا کاغذی ہے پیرہن ہر پیکر تصویر کا  عنوان    مرزا غالب کے اس شعر میں ہم شعر کی فنی  خوبیوں گہرائیوں اور  اس میں جو بات سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے  آسان الفاظ میں سمجھیں گے۔ پس منظر  مرزا غالب ابتدا میں مشکل اشعار کہتے تھے زبان و بیان خالص اردو پر محیط تھا جس کی وجہ سے عوام الناس کو غالب کی شاعری سمجھنے میں مشکل ہوتی تھی لیکن شاعری میں بہترین مفہوم پنہا  ں ہوتے تھے اور فلسفہ تھا آہستہ آہستہ کچھ آسان گوئی کی طرف مائل ہوئے یہ شعر مرزا غالب کے دیوان میں شروع میں رکھا گیا ہے۔یہ شعر واضح کرتا ہے کہ یہ دنیا فانی ہے اور سراسر فریب ہے۔اس کا وجود اور حقیقت کچھ اور ہے۔سب عارضی ہے  فنی خوبیاں  مرزا غالب کا اس شعر میں نقش فریادی  کہنا ایک استعارہ ہے۔یعنی جو تصویرکو ایک مظلوم اور فریادی کو ظاہر کرتا ہے۔ شوخی تحریر  کا لفظ استعمال کر کے غالب نے خوبصورت الفاظ میں مصوری کی بنیاد قرار دیا ہے۔ یہ شعر غالب کے انداز بیان اور گہرے فلسفے کی غمازی کرتا ہے۔شعر قاری کو اپنے سحر میں مبتلا کر ...