Skip to main content

Posts

Showing posts with the label غالب کے اشعار

"کوئی میرے دل سے پوچھے ترے تیرِ نیم کش کو" — مرزا غالب کے مشہور شعر کی تشریح، مفہوم، سیاک و سباک اور فنی تجزیہ

  شعر:H1 کوئی میرے دل سے پوچھے ترے تیرِ نیم کش کو یہ خلش کہاں سے ہوتی، جو جگر کے پار ہوتا یہ کہاں کی دوستی ہے کہ بنے ہیں دوست نا صح کوئی چارہ ساز ہوتا، کوئی غم گسار ہوتا سیاق وسباق H2 یہ مرزا غالب کا مقبول ومعروف شعر ہے۔مرزا غالب کا درد انگیز شعر ہے۔غالب کی شاعری میں فلسفیانہ رنگ ملتاہے۔مرزا غالب کا دور 1797 سے لے کر 1869 تک کا ہے غالب نے زندگی میں بہت عروج و زوال دیکھےمغلیہ سلطنت کا زوال ،دلی کی تباہی اور ان کی ذاتی زندگی کی مشکلات ان سب کا ذکر ان کی شاعری میں ملتا ہے۔غالب ذاتی دکھ کو اجتماعی یعنی معاشرتی المیے کے طور پر پیش کرتے ہیں۔ غالب نے اردو ادب میں اپنے اچھوتے انداز سے نام پیدا کیا چاہے وہ اردو نثر ہو یا اردو نظم دونوں میں مقبولیت پائی۔ غالب کا یہ شعر اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ جہاں دوستی اور محبت میں مخلصی اور خلوص برائے نام رہ گئے ہیں لوگ اگر کچھ محبت یا ہمدردی کرتے ہیں تو وہ محض دکھاواہے۔ان کے دل خلوص سے خالی ہیں۔ مشکل الفاظ کے معنی H3 تیر نیم کش/آدھا چلا ہو ا تیر،یعنی جو دل تک نہ پہنچا ہو نہ اترا ہو خلش/تکلیف ہونا /گھٹن چبھن پار ہونا/مکمل چبھ جانا مطلب مکمل آر پار ہونا ...

یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصال یار/تشریح "مرزا غالب

  یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصالِ یار ہوتا – مرزا غالب کا معروف شعر مع تشریح یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصالِ یار ہوتا کچھ اور دن جئے ہوتے، یہی انتظار ہوتا — میرزا غالب تشریح یہ مرزا غالب کا بہت معروف شعر ہے جس میں وہ محبوب کی جدائی کا ذکر کر رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ میری قسمت میں محبوب سے ملنا خدا نے طے ہی نہیں کیا تھا۔ پوری زندگی میری انتظار میں گزری کہ کبھی تو وصال یار نصیب ہو، غالب بالکل مایوس ہو چکے ہیں۔ غالب کے خیال میں  کہ اگر کچھ اور دن بھی زندہ رہتے تو اسی انتظار میں وقت گزر جاتا۔ اور یہی بے قراری بر قرار رہتی اور انتظار  میں ہی زندگی گزر جاتی۔ اور یہ دستور ہی رہا ہے کہ عاشق کے حصے میں محبوب کا انتظار اور ناامیدی ہی نصیب میں رہی ہے وصل تو فقط ایک سہانا خواب ہی ہے جو کبھی حقیقت نہیں بنتا! زندگی کا حاصل ہی محبوب کے انتظار میں گزر گیا۔ اور وصال یار ایک خواب ہی رہا۔ مرکزی خیال اس شعر میں غالب نے اپنی بے بسی، عشق میں ناکامی اور گہری مایوسی کا ذکر کیا ہے، اور انتظار کی اذیت اور تکلیف کو بیان کیا ہے کہ وصال یار کے لیے امید لگا کر انتظار کرنا کس قدر تکلیف دہ ہے۔...