Skip to main content

Posts

Showing posts with the label #JonEliya #JonEliyaShayari #UrduShayari #KyaSitamHai #DardBhariShayari #IshqAurYaad #PoetryExplanation #UrduPoetryTashreeh #LovePoetry #TanhaiShayari
عنوان  کیا ستم ہے۔۔۔ تخیل میں ہمیشہ رہنے والا چہرہ دھندلا گیا شعر کیا ستم ہے کہ اب تیری صورت غور کرنے پہ یاد آتی ہے شاعر کا تعارف جون  ایلیا بھارت میں اتر پردیش کے شہر امروہہ میں ایک علم دوست گھرانے میں پیدا ہوئے آپ کی پیدائش سن 1931 میں ہوئی۔ان کے والد کا نام سید شفیق حسن ایلیا تھاجو شاعر اور عالم تھے ابتدا ہی میں جون ایلیا کو علمی ماحول ملا۔ ان کے اور اپنے بارے میں جون ایلیا کا کہنا تھا "جس بیٹے کو اس کے انتہائی خیال پسند اور مثالیہ پرست باپ نے عملی زندگی گزارنے کا کوئی طریقہ نہ سکھایا ہو بلکہ یہ تلقین کی ہو کہ علم سب سے بڑی فضیلت ہے اور کتابیں سب سے بڑی دولت تو وہ رایگاں نہ جاتا تو کیا ہوتا۔" پاکستان کے نام ور صحافی، ماہر نفسیات رئیس امروہوی اور جنگ اخبار کے پہلے ایڈیٹر و فلسفی سید محمد تقی، جون ایلیا کے بھائی تھے، جب کہ مشھور خطاط و مصور صادقین، فلم ساز کمال امروہی ان کے چچا زاد بھائی تھے۔ جون ایلیا کے بچپن اور لڑک پن کے واقعات بہ زبان جون ایلیا ہیں مثلاً "اپنی ولادت کے تھوڑی دیر بعد چھت کو گھورتے ہوئے میں عجیب طرح ہنس پڑا جب میری خالاؤں نے یہ دیکھا تو ڈر کر کمرے سے ...