شعر منت چارہ ساز کون کرے
درد جب جاں نواز ہو جائے
عشق دل میں رہے تو رسوا ہو
لب پہ آئے تو راز ہو جائے
فیض احمد فیض
عنوان
اس شعر میں عشق کے درد اور رسوائی کو بیان کیا گیا ہے
کہ عشق میں درد آہستہ آہستہ راس آجاتا ہے۔
تشریح
پہلے مصرعے میں منت کا مطلب التجا یا درخواست کرنا ہےاور چارہ ساز اسے کہا جاتا ہے جو کسی کی تکلیف ختم کرے۔فیض کہتے ہیں کہ اس درد کا علاج کوئی کیا کرے گا جو درد خود دوا بن جائے جیسا کہ غالب کے شعر کا مصرع ہے کہ
درد کا حد سے گزرنا ہے دوا ہو جانا
ایسا درد کوئی کیوں ختم کرنے کا کہے جو خد "جاں نواز' ہو جائے۔
درد دینے والا محبوب ہے لیکن عاشق لوگ محبوب کی طرف سے دیے گئے دکھ تکلیفیں ہنسی خوشی برداشت کرتے ہیں کہ کبھی تو محبوب مہربان ہو جائے گا۔اسی سوچ میں اسے درد بھی دوا لگتا ہے۔
کہتے ہیں کہ عشق اور مشک چھپائے نہیں چھپتے عاشق کے دل میں عشق و محبت ہوتی ہے تو وہ اس کی آنکھوں ادا اور رویے سے ظاہر ہوتا ہے چھپائے نہیں چھپتا
عاشق جتنا بھی عشق کے جذبے کو چھپائے وہ ظاہر ہو کر عاشق کو رسوا کر دیتا ہے۔
عاشق اگر عشق کو دل میں نہیں چھپاتا اور زبان پر لے آئے تو وہ ایک نئے راز کو جنم دیتا ہے جس کو چھپانا اس کے لیے مشکل ہوتا ہمراز چھپانا ہر ایک کے لیے آسان ہے عاشق عشق کو چھپائے یا نہ چھپائے دونوں صورتیں اس کے لیے مشکل ہیں
جیسے میر تقی میر نے کہا تھا
نے جائے واں بنے ہے نہ بن جائے چین ہے
کیا کیجیے ہمیں تو ہے مشکل سبھی طرح
فنی خوبیاں
سادہ اور کلاسیکل ا نفاذ میں فیض نے ایک عاشق کی الجھنوں اور تکلیفوں کو خوبصورتی سے بیان کیا ہے۔
فیض کی شاعری کا انداز کلاسیکل شاعری کو چھوتا ہے۔
تشبیہ واستعارے کا استعمال کیا گیا ہے درد کو محبوب کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
کم الفاظ میں فیض نے عاشق کی کیفیت اور جذبات کو بیان کیا ہے جو قاری کو ضرور وجد میں لے آتا ہے اور وہ تعریف داد دینے لگتا ہے کہ فیض باکمال شاعر تھے۔
اردو شاعری کی تشریح اور معنی
ہماری ویب سائٹ پر آپ کو اردو ادب کے عظیم شعرا جیسے کہ غالبؔ، اقبال، فیض، جون ایلیا، داغ دہلوی کی شاعری کی منفرد اور آسان تشریحات دستیاب ہیں۔ ہر نظم اور غزل کی گہری معنویت اور ادبی پہلوؤں کو سادہ انداز میں بیان کیا گیا ہے تاکہ قارئین اردو شاعری کی روح سے لطف اندوز ہو سکیں۔
اہم موضوعات:
- اردو کلاسیکل شاعری کی تشریحات
- فلسفہ خودی اور اقبال کی شاعری
- فیض احمد فیض کا رومانوی کلام
- جون ایلیا کی اداس شاعری
- داغ دہلوی کا رومانوی انداز
مزید اردو ادب اور شاعری کے راز جاننے کے لیے ہماری مزید پوسٹس بھی ضرور پڑھیں۔ ہمیں اپنی رائے سے ضرور آگاہ کریں تاکہ ہم آپ کے لیے مزید بہترین مواد پیش کر سکیں۔
Comments
Post a Comment