Skip to main content

Posts

Showing posts with the label Urdu Adab

"شرم، رسوائی اور پردہ داری: غالب کا پردہ ہائے ہائے کا المیہ شعر"

  شعر:H1 شرم رسوائی سے جا چھپنا نقاب خاک میں ختم ہے الفت کی تجھ پر پردہ داری ہائے ہائے — مرزا غالب سیاق وسباق H2 مرزا غالب نے اپنی شاعری میں عشق کے تمام عنوان باندھے ہیں مطلب عشق کی ہر کیفیت کو بیان کیا ہے محبوب اور عاشق کے جذبات کی سب کیفیات بیان کی ہیں۔ اس شعر میں غالب نے عاشق کی بے بسی مجبوری ،رسوائی اور تکالیف کو بیان کیا ہے۔غالب نے سچے عاشق کو عشق کی راہ میں پیش آنے والی تکلیفوں اور آزمائشوں کی تصویر کشی بہترین انداز میں کی ہے۔ عاشق رسوائی کے ڈر سے منہ چھپائے پھرتا ہے اور بدنامی وطعنوں سے چھپتا ہے۔ اور ان مصائب اور رسوائیوں پر موت کو فوقیت دیتا ہے۔ مشکل الفاظ کے معنی H3 نقاب خاک/مٹی کا پردہ مطلب چھپنا،مر جانا پردہ داری/عشق کو چھپانا،رازداری رکھنا الفت/محبت تشریح:H4 "شرم رسوائی سے جا چھپنا نقاب خاک میں" اس مصرعے میں عاشق کی کیفیت کو بیان کیا گیا ہے جو بدنامی اور رسوائی کے ڈر سے لوگوں سے منہ چھپائے پھرتا ہے ۔رسوائی جو عاشق کا مقدر ہوتی ہے عاشق اس رسوائی اور بدنامی سے تنگ آکر مرنے کو آسان سمجھتا ہے کیونکہ مرنے کے بعد یہ بدنامی ختم ہو جائے گی۔ "ختم ہے الفت کی تجھ پر پرد...

حسن کی بجلی سی شوخی – میر تقی میر کے شعر کی تشریح

  مير تقی میر کا تعارف   میر تقی میر اصل نام میر محمد تقى اردو كے عظیم شاعر تھے۔ میر ان کا تخلص تھا۔ اردو شاعرى ميں مير تقى مير كا مقام بہت اونچا ہے ـ انہیں ناقدین و شعرائے متاخرین نے خدائے سخن کے خطاب سے نوازا۔ وہ اپنے زمانے كے ايكـ منفرد شاعر تھےـ   آپ كے متعلق اردو كے عظیم الشان شاعرمرزا غالب نے لکھا ہے۔r  ریختہ كے تمہی استاد نہیں ہو غالب  کہتے ہیں اگلے زمانے ميں كوئى مير بھی تھا    میر تقی میر، آگرہ میں 1723ء میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام محمد علی تھا لیکن علی متقی کے نام سے مشہور تھے۔ اور درویش گوشہ نشین تھے۔ میر نے ابتدائی تعلیم والد کے دوست سید امان للہ سے حاصل کی مگر مزید تعلیم سے پہلے جب میر ابھی نو برس کے تھے وہ چل بسے تب ان کے بعد ان کے والد نے خود تعلیم و تربیت شروع کی۔ مگر چند ماہ بعد ہی ان کا بھی انتقال ہو گیا۔ یہاں سے میر کی زندگی میں رنج و الم کے طویل باب کی ابتداء ہوئی۔  ان کے سوتیلے بھائی محمد حسن نے اچھا سلوک نہ کیا۔ تلاش معاش کی فکر میں دہلی پہنچے اور ایک نواب کے ہاں ملازم ہو گئے۔ مگر جب نواب موصوف ایک جنگ میں مارے...

عشق میں ناکامی، محبوب کی بے نیازی، اور عاشق کی بے قراری

  شعر:H1 گذرا بنائے چرخ سے نالہ پگاہ کا خانہ خراب ہو جیو اس دل کی چاہ کا آنکھوں میں جی مرا ہے ادھر دیکھتا نہیں مرتا ہوں میں تو ہائے رے صرفہ نگاہ کا سیاق وسباق H2 یہ شعر میر تقی میر کا ہے۔اردو ادب میں میر تقی میر کے درد بھرے  اشعار معروف ہیں کیونکہ میر کی زندگی دکھوں اور آزمائشوں کا مجموعہ تھی۔عشق میں بے قراری پر میر کا یہ شعر بہت مشہور ہے۔اس شعر میں میر کا سوز اور درد بھرا لہجہ سامنے آتا ہے۔اس شعر میں جذبات عشق محبوب کی لا واہی اور عاشق کی ناکامی اور بے بسی کو نہایت حقیقی اور بہترین انداز میں پیش کیا گیا ہے۔شاعر کے نزدیک آسمان بے حسی کا منظر دکھا رہا ہےاور دوسری طرف محبوب کی مسلسل عدم توجہی اور لا پرواہی کا گلہ کر رہا ہے  مشکل الفاظ کے معنیH3 چرخ/یعنی آسمان اور تقدیر  نالہ پگاہ/روانی سے اور مسلسل رونا،آہ وزاری کرنا خانہ خراب/تباہ حال ، براحال  صرفہ/قدروقیمت ہونا یعنی اہمیت دینا،وقت دینا تشریح:H4 پہلا مصرع: "گذرا بنائے چرخ سے نالہ پگاہ کا" شاعر کہتا ہے میرے رونے سے درد سے آہیں بھرنے سے آسمان کو کوئی فرق نہیں پڑتا میری فریادیں اس پر کوئی اثر نہیں کرتیں میری چیخ و ...

Wali Dakkhani Shayari Tashreeh | Mehboob ka Deedaar aur Ishq | Urdu Sufi Poetry

  شعر:H1 آرزوئے چشمۂ کوثر نئیں تشنہ لب ہوں شربتِ دیدار کا عاقبت کیا ہووے گا معلوم نئیں دل ہوا ہے مبتلا دل دار کا سیاق و سباقH2 یہ شعر ولی دکنی کا ہے۔ولی دکنی کا تعارف یہ ہے کہ ولی اردو زبان کے ابتدائی دور کے شاعر تھے۔ولی نے اپنی شاعری میں دکنی دورکے اردو ادب کو فروغ دیا۔ولی دکنی کی شاعری محبوب کی سراپا نگاری بیان کرنے میں مشہور ہے۔ ولی دکنی ولی دکنی کی خصوصیات کی بات کریں تو ولی دکنی بہترین الفاظ میں محبوب کےحسن کی تعریف کرتے تھے۔ ولی دکنی کی شاعری میں مجازی اور صوفیانہ رنگ نظر آتا ہے۔یہ شعر بھی اسی قسم کا ہے جس میں شاعر دنیاوی و اخروی خواہشات سے بالاتر ہو کر محبوب کے دیدارکو سب سے قیمتی اور اہم سمجھتا ہےیہ شعر میں ایک صوفیانہ رنگ ہے جو ولی نے پیش کیا ہے۔ مشکل الفاظ کے معنی H3 چشمۂ کوثر: جنت کا وہ مقدس چشمہ جس کا ذکر قرآن و حدیث میں آیا ہے تشنہ لب: پیاسا (جس کے ہونٹ پیاس سے خشک ہوں) شربتِ دیدار: محبوب کے دیدار کا لطف و سرور عاقبت: آخرت، انجام مبتلا: گرفتار، کسی شے میں ڈوبا ہوا تشریح H4 ولی دکنی اس شعر میں عشق کی انتہا اور شدت بیان کر رہے ہیں کہ کس طرح عشق میں مبتلا شخص دنیاومافیہا ...
 عنوان: میر تقی میر کا فکری و جذباتی کرب: "مغاں مجھ مست بن پھر خندۂ ساغر نہ ہووے گا" کی تشریح Unwan:Roman Urdu  Mir Taqi Mir ka Fikri aur Jazbaati Karb: "Maghan Mujh Mast Ban Phir Khanda-e-Saaghar Na Howe Ga" ki Tashreeh شعر: مغاں مجھ مست بن پھر خندۂ ساغر نہ ہووے گا مئے گلگوں کا شیشہ ہچکیاں لے لے کے رووے گا شاعر: میر تقی میر She’r (Roman Urdu): Maghan mujh mast ban phir khanda-e-saaghar na howe ga Mai-e-gulgoon ka sheesha hichkiyan le le ke roye ga سیاق وسباق  میر تقی میر کا شمار کلاسیکل شعراء  میں ہوتا ہے میر کا دور 18 ویں صدی عیسوی کا دور ہے۔میر تقی میر کی شاعری میں ایک خاص کرب تکلیف اور آزمائشیں  نظر آتی ہیں جو انہوں نے زندگی میں برداشت کیں۔میر تقی میر کی غزلوں کے 6 دیوان ہیں اور رباعیات بھی میر نے لکھی۔ میر کو ان کے دور میں خدائے سخن کا خطاب دیا گیا۔ اس بلاگ میں ہم میر کے شعر  مغاں مجھ مست بن پھر خندۂ ساغر نہ ہووے گا کی تشریح سمجھیں گے۔اس بلاگ میں ہم میر تقی میر کے شعر کا فکری پہلو ،ان کا کرب میر کی ر ندانہ شاعری کا انداز دیکھیں گے۔اردو کی غمگین شاعری م...
 بسکہ ہوں غالب اسیری میں بھی آتش زیر پا - مکمل تشریح، پس منظر اور فنی تجزیہ بسکہ ہوں غالبؔ اسیری میں بھی آتش زیر پا موئے آتش دیدہ ہے حلقہ مری زنجیر کا مشکل الفاظ کے معنی  بسکہ،چونکہ/اس لیے اسیری،قید آتش زیر پا/قدموں کے نیچے آگ ہونا یعنی جوش موئے آتش دیدہ/آگ سے جلا ہوا بال  حلقہ/کڑی،زنجیر کا حلقہ یا ڈور پس منظر یہ شعر مرزا غالب کے جذبات کی عکاسی کرتا ہے مرزا غالب کی زندگی میں رونما ہو نے واقعات کو واضح کرتا ہے مرزا غالب کی زندگی میں قیدوبند کے واقعات کم ہی تھے لیکن مالی حالات اور اولاد کا نہ ہونا ان سب مسائل کو غالب قیدوبند کا نام کہہ رہے ہیں مطلب  شاعر اپنے ماندہ حالات  عشق،زنجیر،اور قید کی زنجیروں کو قید کی علامت کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ فنی خوبیاں اس شعر میں شعری صنعت   صنعتِ مراعات النظیر کا استعمال کیا گیا ہے"آتش زیر پا" اور "موئے آتش دیدہ" میں لفظ "آتش" کا خوبصورت  استعمال  مراعات النظیر کی مثال ہے جس سے شعر با اثر معلوم ہوتا ہے۔ غالب کا تخیل بہت بلند ہے وہ زندگی کی قید کو اپنے تخلیق کردہ انداز میں بیان کر رہے ہیں جو قاری کے لئے نیا ...
 مرزا غالب کا شعر اور تشریح نقش فریادی ہے کس کی شوخی تحریر کا کاغذی ہے پیرہن ہر پیکر تصویر کا  عنوان    مرزا غالب کے اس شعر میں ہم شعر کی فنی  خوبیوں گہرائیوں اور  اس میں جو بات سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے  آسان الفاظ میں سمجھیں گے۔ پس منظر  مرزا غالب ابتدا میں مشکل اشعار کہتے تھے زبان و بیان خالص اردو پر محیط تھا جس کی وجہ سے عوام الناس کو غالب کی شاعری سمجھنے میں مشکل ہوتی تھی لیکن شاعری میں بہترین مفہوم پنہا  ں ہوتے تھے اور فلسفہ تھا آہستہ آہستہ کچھ آسان گوئی کی طرف مائل ہوئے یہ شعر مرزا غالب کے دیوان میں شروع میں رکھا گیا ہے۔یہ شعر واضح کرتا ہے کہ یہ دنیا فانی ہے اور سراسر فریب ہے۔اس کا وجود اور حقیقت کچھ اور ہے۔سب عارضی ہے  فنی خوبیاں  مرزا غالب کا اس شعر میں نقش فریادی  کہنا ایک استعارہ ہے۔یعنی جو تصویرکو ایک مظلوم اور فریادی کو ظاہر کرتا ہے۔ شوخی تحریر  کا لفظ استعمال کر کے غالب نے خوبصورت الفاظ میں مصوری کی بنیاد قرار دیا ہے۔ یہ شعر غالب کے انداز بیان اور گہرے فلسفے کی غمازی کرتا ہے۔شعر قاری کو اپنے سحر میں مبتلا کر ...
شعر   دل میں اب یوں ترے بھولے ہوئے غم آتے ہیں جیسے بچھڑے ہوئے کعبہ میں صنم آتے ہیں عنوان فیض احمد فیض کا درد و استعارے سے بھرپور شعر: "دل میں اب یوں ترے بھولے ہوئے غم آتے ہیں" — ایک فنی و  معنوی تجزیہ جو دل کو چھو جائے شعر کا پس منظر  یہ شعر فیض احمد فیض کے مجموعۂ کلام "دستِ صبا"  میں شامل ہے، جو ان کے رومانوی اور انقلابی ذہن کی عکاسی کرتا ہے فیض نے زیادہ تر انقلابی طرز کی شاعری کی آن کی شاعری میں ہم اکثر محبت اور انقلاب کو ایک ساتھ دیکھتے ہیں جیسا کہ ہم انکی یہ نظم پڑھیں  جس میں محبت اور انقلاب دونوں کا ذکر ہے  "مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ " فیض کی شاعری میں قید اور جلاوطنی کے دوران جو احساسات تھے ان کاظاہر ہونا دیکھتے ہیں۔ فنی خوبیاں  اس شعر میں تشبیہ کا استعمال بہت خوبصورتی سے کیا گیا  ہے "جیسے بچھڑے ہوئے کعبے میں صنم آتے ہیں " کعبہ اور صنم ان دو کا اکٹھے ذکر ایک گہرا معنی دے رہا ہے تکرار کیفیت پیدا کی گئی ہے جیسےبھولے ہوئے غم جو دل کو پھر سے گدگدا رہے ہیں  'پہلے مصرعے میں دل میں یوں تیرے بھولے ہوئے غم آتے ہیں میں شاعر کہت...