Skip to main content

Posts

Showing posts with the label Urdu blog

"شرم، رسوائی اور پردہ داری: غالب کا پردہ ہائے ہائے کا المیہ شعر"

  شعر:H1 شرم رسوائی سے جا چھپنا نقاب خاک میں ختم ہے الفت کی تجھ پر پردہ داری ہائے ہائے — مرزا غالب سیاق وسباق H2 مرزا غالب نے اپنی شاعری میں عشق کے تمام عنوان باندھے ہیں مطلب عشق کی ہر کیفیت کو بیان کیا ہے محبوب اور عاشق کے جذبات کی سب کیفیات بیان کی ہیں۔ اس شعر میں غالب نے عاشق کی بے بسی مجبوری ،رسوائی اور تکالیف کو بیان کیا ہے۔غالب نے سچے عاشق کو عشق کی راہ میں پیش آنے والی تکلیفوں اور آزمائشوں کی تصویر کشی بہترین انداز میں کی ہے۔ عاشق رسوائی کے ڈر سے منہ چھپائے پھرتا ہے اور بدنامی وطعنوں سے چھپتا ہے۔ اور ان مصائب اور رسوائیوں پر موت کو فوقیت دیتا ہے۔ مشکل الفاظ کے معنی H3 نقاب خاک/مٹی کا پردہ مطلب چھپنا،مر جانا پردہ داری/عشق کو چھپانا،رازداری رکھنا الفت/محبت تشریح:H4 "شرم رسوائی سے جا چھپنا نقاب خاک میں" اس مصرعے میں عاشق کی کیفیت کو بیان کیا گیا ہے جو بدنامی اور رسوائی کے ڈر سے لوگوں سے منہ چھپائے پھرتا ہے ۔رسوائی جو عاشق کا مقدر ہوتی ہے عاشق اس رسوائی اور بدنامی سے تنگ آکر مرنے کو آسان سمجھتا ہے کیونکہ مرنے کے بعد یہ بدنامی ختم ہو جائے گی۔ "ختم ہے الفت کی تجھ پر پرد...
 مرزا غالب کا شعر اور تشریح نقش فریادی ہے کس کی شوخی تحریر کا کاغذی ہے پیرہن ہر پیکر تصویر کا  عنوان    مرزا غالب کے اس شعر میں ہم شعر کی فنی  خوبیوں گہرائیوں اور  اس میں جو بات سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے  آسان الفاظ میں سمجھیں گے۔ پس منظر  مرزا غالب ابتدا میں مشکل اشعار کہتے تھے زبان و بیان خالص اردو پر محیط تھا جس کی وجہ سے عوام الناس کو غالب کی شاعری سمجھنے میں مشکل ہوتی تھی لیکن شاعری میں بہترین مفہوم پنہا  ں ہوتے تھے اور فلسفہ تھا آہستہ آہستہ کچھ آسان گوئی کی طرف مائل ہوئے یہ شعر مرزا غالب کے دیوان میں شروع میں رکھا گیا ہے۔یہ شعر واضح کرتا ہے کہ یہ دنیا فانی ہے اور سراسر فریب ہے۔اس کا وجود اور حقیقت کچھ اور ہے۔سب عارضی ہے  فنی خوبیاں  مرزا غالب کا اس شعر میں نقش فریادی  کہنا ایک استعارہ ہے۔یعنی جو تصویرکو ایک مظلوم اور فریادی کو ظاہر کرتا ہے۔ شوخی تحریر  کا لفظ استعمال کر کے غالب نے خوبصورت الفاظ میں مصوری کی بنیاد قرار دیا ہے۔ یہ شعر غالب کے انداز بیان اور گہرے فلسفے کی غمازی کرتا ہے۔شعر قاری کو اپنے سحر میں مبتلا کر ...
  ناصر کاظمی کی غزل - آرائش خیال بھی ہو دل کشا بھی ہو ناصر کاظمی کی غزل: "آرائش خیال بھی ہو دل کشا بھی ہو" – میری آواز میں اردو ادب کے معروف اور حساس شاعر ناصر کاظمی کی شاعری میں ایک خاص درد، تنہائی اور گہرائی پائی جاتی ہے۔ آج کی اس پوسٹ میں، میں نے ان کی ایک مشہور غزل کو اپنی آواز میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ یہ غزل ان دلی کیفیات کو بیان کرتی ہے جن میں حسنِ خیال اور درد کا امتزاج ہو۔ غزل: آرائشِ خیال بھی ہو دل کشا بھی ہو وہ درد اب کہاں جسے جی چاہتا بھی ہو شاعر: ناصر کاظمی آواز: میری آواز میں اگر آپ کو یہ ویڈیو پسند آئے تو براہِ کرم اپنے تاثرات ضرور شیئر کریں۔ اردو شاعری سے محبت رکھنے والوں کے لیے یہ بلاگ ایک ادبی خزانہ ہے، جس میں ہم شعری تشریحات، ادبی شخصیات، اور دل کو چھو لینے والے اشعار کو پیش کرتے ہیں۔ مزید غزلیں اور اشعار کی تشریحات کے لیے ہمارا بلاگ فالو کریں۔ آپ کی رائے اور محبت ہمارے لیے باعثِ حوصلہ ہے۔ اردو شاعری کی تشریح اور معنی ہ...
ہم جی رہے ہیں، کوئی بہانہ کیے بغیر – جون ایلیا شاعری دل کا آئینہ ہوتی ہے، اور جون ایلیا جیسے شاعر اپنی سادہ لیکن گہری باتوں سے قاری کے دل کو چھو جاتے ہیں۔ آج کی اس بلاگ پوسٹ میں ان کے کچھ خاص اشعار شامل کیے جا رہے ہیں جنہیں آپ میری آواز میں نیچے ویڈیو میں بھی سن سکتے ہیں۔ یہ اشعار نہ صرف دل کی کیفیت بیان کرتے ہیں بلکہ ایک مکمل کیفیتِ تنہائی اور بےنیازی کو بھی پیش کرتے ہیں۔ اور جون محبوب کو اٹھتے بیٹھتے سوتے،جاگتے اپنے قریب محسوس کرتے ہیں اور ہر حال میں محبوب کا ساتھ چاہتے ہیں۔ ہم جی رہے ہیں، کوئی بہانہ کیے بغیر اس کے بغیر، اس کی تمنا کیے بغیر انبار اُس کا پردۂ حرمت بنا میاں  دیوار تک نہیں گری پردا کیے بغیر یاراں وہ جو ہے میرا مسیحائے جان و دل بے حد عزیز ہے مجھے اچھا کیے بغیر میں بستر خیال پہ لیٹا ہوں اس کے پاس صبح ازل سے کوئی تقاضا کیے بغیر اس کا ہے جو بھی کچھ ہے مرا اور میں مگر وہ مجھ کو چاہئے کوئی سودا کیے بغیر یہ زندگی جو ہے اسے معنیٰ بھی چاہیے وعدہ ہمیں قبول ہے ایفا کیے بغیر اے قاتلوں کے شہر بس اتنی ہی عرض ہے میں ہوں نہ قتل کوئی تماشا کیے بغیر مرشد کے جھوٹ کی تو سزا...
 شعر تمھاری بے رخی اک دن ہماری جان لے لے گی قسم تم کو ذرا سوچو دستور وفا کیا ہے عنوان اس شعر میں محبوب کی بے رخی اور عدم توجہی کا ذکر کیا گیا ہے شاعر خوبصورتی سے محبوب کو وفا کی اہمیت اور اسکے تقاضے ،دستور بتا رہا ہے ۔شاعر بہزاد لکھنوی کا یہ بہترین شعر ہے۔ تشریح  یہ شعر بہزاد لکھنوی کا ہے ۔شاعر اپنی محبت کی بے بسی مایوسی اور بے وفائی کا تذکرہ کر رہا ہے اور کہتا ہے کہ میرے محبوب نے اگر اسی طرح مجھے بے رخی دکھائی تو وہ عاشق کی جان بھی لے سکتی ہے محبوب کی مسلسل بے پروائی اسے بے جان کر رہی ہے۔اس کے بعد محبوب کو وفا کا دستور یاد دلاتا ہے کہ زمانے میں کیسے وفادار لوگ بستے ہیں اسے اس پر غور کرنا چاہیے اور عاشق کو مسلسل بے قدری اور بے رخی نہیں دکھانی چاہئے۔ بلکہ احساس اور نرم مزاجی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ فنی خوبیاں  شعر کے پہلے مصرعے میں ایک درد کرب اور اذیت کا ذکر کیا گیا ہے کہ عاشق کس  طرح محبوب کی بے رخی سے پریشان ہے۔ شعر میں جذبات بھرپور طریقے سے بیان کیے گئے ہیں۔ محبوب سے وفا اور نرمی کا بہترین انداز میں تقاضاکیا گیا ہے۔ پس منظر  شعر میں جذباتی گہرائی کو بھرپور ا ند...
شعر   دل میں اب یوں ترے بھولے ہوئے غم آتے ہیں جیسے بچھڑے ہوئے کعبہ میں صنم آتے ہیں عنوان فیض احمد فیض کا درد و استعارے سے بھرپور شعر: "دل میں اب یوں ترے بھولے ہوئے غم آتے ہیں" — ایک فنی و  معنوی تجزیہ جو دل کو چھو جائے شعر کا پس منظر  یہ شعر فیض احمد فیض کے مجموعۂ کلام "دستِ صبا"  میں شامل ہے، جو ان کے رومانوی اور انقلابی ذہن کی عکاسی کرتا ہے فیض نے زیادہ تر انقلابی طرز کی شاعری کی آن کی شاعری میں ہم اکثر محبت اور انقلاب کو ایک ساتھ دیکھتے ہیں جیسا کہ ہم انکی یہ نظم پڑھیں  جس میں محبت اور انقلاب دونوں کا ذکر ہے  "مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ " فیض کی شاعری میں قید اور جلاوطنی کے دوران جو احساسات تھے ان کاظاہر ہونا دیکھتے ہیں۔ فنی خوبیاں  اس شعر میں تشبیہ کا استعمال بہت خوبصورتی سے کیا گیا  ہے "جیسے بچھڑے ہوئے کعبے میں صنم آتے ہیں " کعبہ اور صنم ان دو کا اکٹھے ذکر ایک گہرا معنی دے رہا ہے تکرار کیفیت پیدا کی گئی ہے جیسےبھولے ہوئے غم جو دل کو پھر سے گدگدا رہے ہیں  'پہلے مصرعے میں دل میں یوں تیرے بھولے ہوئے غم آتے ہیں میں شاعر کہت...