Skip to main content

Posts

Showing posts with the label شعر کی تشریح

"میر تقی میر کے اشعار کی تشریح: 'چمن میں گل نے جو کل دعویٰ جمال کیا' کا فنی و ادبی جائزہ"

  میر تقی میر کا تعارف خدائے سخن میر تقی میر اردو ادب کے عظیم شاعر تھےان کا تخلص میر تھا۔میر کو ناقدین اور شعراء نے خدائے سخن کا لقب دیا. مرزا غالب جیسے عظیم شاعر ان کی  عظمت تسلیم کرتے تھے کہتے ہیں: ریختہ کےتمہی استاد نہیں ہو غالب کہتے ہیں اگلے زمانے میں کوئی میر بھی تھا اس شعر سے ہم میر کی عظمت و بلندی کا بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں. میر کی پیدائش 1723 میں آگرہ میں ہوئی ان کے والد کا نام محمد علی تھا.لیکن میر کے والد علی متقی کے نام سے مشہور تھے۔اور درویش صفت انسان تھے۔میر کی ابتدائی تعلیم کا آغاز ان کے والد کے دوست سید امام اللہ سے ہوا وہ میر کو پڑھاتے تھے۔میر بہت ذہین بچوں میں شامل تھے۔لیکن میر ابھی نو برس کے تھے کہ استاد اس دار فانی سے کوچ کر گئے ان کے بعد میر کے والد نے تعلیم و تربیت شروع کی۔لیکم قسمت کی ستم ظریفی کے چند ماہ کے عرصے میں ان کا بھی انتقال ہو گیا. والد کے انتقال کے بعد میر تقی میر کی زندگی کے رنج والم اور مصائب کا آغاز ہوتا ہے۔ میر کا دور فتنہ و فساد کا دور تھا کہ کہیں بھی امن و امان کی صورتحال نہیں تھی تنگی و مشکلات برداشت کرنے کے بعد میر گوشی عافیت کی تلاش ...

"خود جاں دے کے روح کو آزاد کیجئے: شکوہ سے پہلے خود احتسابی مرزا غالب کے فلسفیانہ اشعار کا فکری تجزیہ"

  شعر:H1 خود جاں دے کے روح کو آزاد کیجئے تا کہ خیالِ خاطرِ جلّاد کیجئے بھولے ہوئے جو غم ہیں انہیں یاد کیجئے تب جا کے ان سے شکوہ بے داد کیجئے سیاق وسباقH2 یہ شعر ہر دلعزیز شاعر مرزا غالب کاہے۔مرزا غالب کی شاعری کا پس منظر دیکھیں تو ممکنہ طور پر یہ مرزا غالب کی ذہنی کیفیت معاشرے کی ناانصافی اور زندگی کی تلخیاں واضح دکھائی دیتی ہیں انیسویں صدی میں دہلی کا معاشرتی نظام اور اس کا زوال غالب کی شاعری اور ان کے خطوط میں ملتا ہے۔مرزا غالب کےکلام میں فلسفہ اور احتجاج ملتا ہے حالات کو سازگار بنانے کے لیے۔ غالب کے کلام میں داخلی کرب انسانی نفسیاتی  اور سماجی تنقید کا امتزاج دیکھنے کو ملتا ہے۔ غالب کا یہ شعر اس بات کو منکشف کرتا ہے کہ ناانصافی اور ظلم وستم  کے خلاف لڑنے کے لیے پہلے قربانی کے لیے تیار ہونا پڑتا ہے۔ مرزا غالب نے شعر میں علامتوں اور استعارے کا استعمال کر کے خوبصورتی سے قاری کو ظلم،صبروتحمل اور قربانی جیسے معاملات واضح کر دیے ہیں۔ مشکل الفاظ کے معنی H3 جاں دینا/جاں ختم کردینا مطلب مرنا روح کو آزاد کرنا/فنا یعنی ختم ہو جانا،یا جسمانی قید سے آزاد ہو جانا خیال خاطر/لحاظ کرنا...

"غالب کی شاعری میں چمن سے بیزاری: ایک فکری و فنی جائزہ"

  شعر:H1 نہ ہوگا "یک بیاباں ماندگی" سے ذوق کم میرا حبابِ موجۂ رفتار ہے نقشِ قدم میرا محبت تھی چمن سے لیکن اب یہ بے دماغی ہے کہ موجِ بوئے گل سے ناک میں آتا ہے دم میرا سیاق وسباق H2 یہ شعر مرزا غالب کا ہے۔مرزا غالب کے مشکل اشعار کو سمجھنا ہر قاری کے لیے آسان نہیں۔یہ شعر غالب کے فلسفیانہ انداز میں سے ایک ہے۔اس شعر میں غالب کی محبت اور بیزاری اور دنیا سے بیزاری کا ذکر ہے۔ یہ شعر غالب کے اس دور کی عکاسی ہے جب وہ زندگی سے بیزار ہو چکے تھے اور ہر چیز سے فرار چاہتے تھے۔دہلی شہر کا زوال 1857 کی جنگ آزادی اور اس کے برے آثار اور  غالب کی ذاتی زندگی کی کشمکش اور الجھنوں کی ترجمانی کر رہا ہے اور غالب مکمل بیزار ہو چکے ہیں۔ غالب دنیا اور معاشرے سے غیر معمولی محبت رکھتے تھے غالب کے گھر کے سامنے لا وارث اور معذور لوگ پڑے رہتے تھے اور غالب ان کا حسب توفیق خیال رکھتے تھے۔لیکن اس شعر میں غالب دنیا سے بیزاری کا ذکر کر رہے ہیں۔مگر اب یہ حالت زار ہے کہ خوشبو اور نرمی بھی  غالب کے لیے باعث تکلیف ہے۔ مشکل الفاظ کے معانی H3 یک بیاباں ماندگی /بے حد تھکن کا احساس جیسے صحرا میں سفر طے کیا ہو حباب/بل...

یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصال یار/تشریح "مرزا غالب

  یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصالِ یار ہوتا – مرزا غالب کا معروف شعر مع تشریح یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصالِ یار ہوتا کچھ اور دن جئے ہوتے، یہی انتظار ہوتا — میرزا غالب تشریح یہ مرزا غالب کا بہت معروف شعر ہے جس میں وہ محبوب کی جدائی کا ذکر کر رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ میری قسمت میں محبوب سے ملنا خدا نے طے ہی نہیں کیا تھا۔ پوری زندگی میری انتظار میں گزری کہ کبھی تو وصال یار نصیب ہو، غالب بالکل مایوس ہو چکے ہیں۔ غالب کے خیال میں  کہ اگر کچھ اور دن بھی زندہ رہتے تو اسی انتظار میں وقت گزر جاتا۔ اور یہی بے قراری بر قرار رہتی اور انتظار  میں ہی زندگی گزر جاتی۔ اور یہ دستور ہی رہا ہے کہ عاشق کے حصے میں محبوب کا انتظار اور ناامیدی ہی نصیب میں رہی ہے وصل تو فقط ایک سہانا خواب ہی ہے جو کبھی حقیقت نہیں بنتا! زندگی کا حاصل ہی محبوب کے انتظار میں گزر گیا۔ اور وصال یار ایک خواب ہی رہا۔ مرکزی خیال اس شعر میں غالب نے اپنی بے بسی، عشق میں ناکامی اور گہری مایوسی کا ذکر کیا ہے، اور انتظار کی اذیت اور تکلیف کو بیان کیا ہے کہ وصال یار کے لیے امید لگا کر انتظار کرنا کس قدر تکلیف دہ ہے۔...
 عنوان: میر تقی میر کا فکری و جذباتی کرب: "مغاں مجھ مست بن پھر خندۂ ساغر نہ ہووے گا" کی تشریح Unwan:Roman Urdu  Mir Taqi Mir ka Fikri aur Jazbaati Karb: "Maghan Mujh Mast Ban Phir Khanda-e-Saaghar Na Howe Ga" ki Tashreeh شعر: مغاں مجھ مست بن پھر خندۂ ساغر نہ ہووے گا مئے گلگوں کا شیشہ ہچکیاں لے لے کے رووے گا شاعر: میر تقی میر She’r (Roman Urdu): Maghan mujh mast ban phir khanda-e-saaghar na howe ga Mai-e-gulgoon ka sheesha hichkiyan le le ke roye ga سیاق وسباق  میر تقی میر کا شمار کلاسیکل شعراء  میں ہوتا ہے میر کا دور 18 ویں صدی عیسوی کا دور ہے۔میر تقی میر کی شاعری میں ایک خاص کرب تکلیف اور آزمائشیں  نظر آتی ہیں جو انہوں نے زندگی میں برداشت کیں۔میر تقی میر کی غزلوں کے 6 دیوان ہیں اور رباعیات بھی میر نے لکھی۔ میر کو ان کے دور میں خدائے سخن کا خطاب دیا گیا۔ اس بلاگ میں ہم میر کے شعر  مغاں مجھ مست بن پھر خندۂ ساغر نہ ہووے گا کی تشریح سمجھیں گے۔اس بلاگ میں ہم میر تقی میر کے شعر کا فکری پہلو ،ان کا کرب میر کی ر ندانہ شاعری کا انداز دیکھیں گے۔اردو کی غمگین شاعری م...
 عنوان H1 طلبِ دنیا اور مردانہ ہمت کا فلسفہ: خواجہ آتش کا عارفانہ شعر اور اس کی تشریح" شعر H2 طلب دنیا کو کر کے زن مریدی ہو نہیں سکتی خیال آبروئے ہمت مردانہ آتا ہے سیاق و سباق H3 یہ شعر خواجہ حیدر علی آتش کا ہے۔جس میں آتش طلب دنیاکی بات کر رہے ہیں کہ کس طرح دنیاوی لالچ رکھنے والے لوگ اپنی آخرت تباہ کر لیتے ہیں۔کس طرح زن مریدی اختیار کرتے ہیں جو کہ کمزوری کی علامت ہے۔خواجہ آتش کا یہ فلسفہ جاندار ہے۔خواجہ آتش کے اردو اشعار میں ہم خودداری کا سبق سیکھتے ہیں آتش فطری طور پر خوددار واقع ہوئے تھے۔ خواجہ حیدر علی آتش کے اشعار میں محبوب سے عشق اورہجرووصال پر بہت سا مجموعہ ہے جو الگ انداز میں ہے۔کلاسیکی اردو شاعری آتش کے بغیر نامکمل ہے۔ مشکل الفاظ کے معنی H4 طلب دنیا/دنیا کی ہوس و لالچ زن مریدی/عورت کی اطاعت کرنا مراد کمزوری اور بے غیرتی آبرو/عزت ہمت مردانہ /مردوں کی ہمت تشریح H5 آتش اس شعر میں کہتے ہیں کہ دنیا کی لالچ اور رنگینیوں میں کھو جانے والاانسان کبھی ہمت والا اور دنیا و آخرت میں عزت نہیں پاتا وہ دنیا کی زندگی کے لالچ میں اخلاقی پستی کا شکار ہو جاتا ہے۔ دنیاوی حرص کو آتش نے زن مریدی...
 شعر: محبت مجھے ان جوانوں سے ہے ستاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند عنوان - محبت مجھے ان جوانوں سے ہے علامہ اقبال کے نوجوانوں کے لیے دیکھے گئے خوابوں کا ذکر کہ وہ کس طرح اڑان بھر سکتے ہیں اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر۔ پس منظر یہ شعر علامہ اقبال کے شعری مجموعے "بالِ جبریل" سے لیا گیا ہے، جو 1935ء میں شائع ہوئی۔ "بالِ جبریل" میں علامہ اقبال نے فلسفۂ خودی، اسلام کی نشاۃِ ثانیہ، اور نوجوان نسل کے کردار پر زور دیا ہے۔ یہ شعر اُنہی خیالات کی عکاسی کرتا ہے۔ علامہ اقبال کی پوری شاعری عالم اسلام کی اصلاح اور انہیں اپنا مقام پہچاننے پر زور دینے پر مبنی ہے۔اسلاف کی مثالیں دی گئی ہیں۔ شعری ماخذ مجموعہ: بالِ جبریل سنِ اشاعت: 1935  مشکل الفاظ کے معنی محبت: انس، پیار کمند؛ قابو پانے کی کوشش کرنا' چیلنج کرنا،کوشش کرنا فنی و شعری خو بیاںستاروں پر کمند ڈالنے کی مثال ایک استعارہ ہے جو نوجوان کے لیے بلند ہمتی اور حوصلے کی علامت ہے۔ شعر میں ستاروں کا ذکر اجسام فلکی کا ذکر کرنا نہیں ہے بلکہ ستاروں کی طرح بلندی حاصل کر نے پر زور دیا گیا ہے۔ ردیف وقافیہ شاعری کی  خوبصورتی ہوتے  ہیں قافیہ ...