Skip to main content

Posts

Showing posts with the label اردو شاعری

"میر تقی میر کے اشعار کی تشریح: 'چمن میں گل نے جو کل دعویٰ جمال کیا' کا فنی و ادبی جائزہ"

  میر تقی میر کا تعارف خدائے سخن میر تقی میر اردو ادب کے عظیم شاعر تھےان کا تخلص میر تھا۔میر کو ناقدین اور شعراء نے خدائے سخن کا لقب دیا. مرزا غالب جیسے عظیم شاعر ان کی  عظمت تسلیم کرتے تھے کہتے ہیں: ریختہ کےتمہی استاد نہیں ہو غالب کہتے ہیں اگلے زمانے میں کوئی میر بھی تھا اس شعر سے ہم میر کی عظمت و بلندی کا بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں. میر کی پیدائش 1723 میں آگرہ میں ہوئی ان کے والد کا نام محمد علی تھا.لیکن میر کے والد علی متقی کے نام سے مشہور تھے۔اور درویش صفت انسان تھے۔میر کی ابتدائی تعلیم کا آغاز ان کے والد کے دوست سید امام اللہ سے ہوا وہ میر کو پڑھاتے تھے۔میر بہت ذہین بچوں میں شامل تھے۔لیکن میر ابھی نو برس کے تھے کہ استاد اس دار فانی سے کوچ کر گئے ان کے بعد میر کے والد نے تعلیم و تربیت شروع کی۔لیکم قسمت کی ستم ظریفی کے چند ماہ کے عرصے میں ان کا بھی انتقال ہو گیا. والد کے انتقال کے بعد میر تقی میر کی زندگی کے رنج والم اور مصائب کا آغاز ہوتا ہے۔ میر کا دور فتنہ و فساد کا دور تھا کہ کہیں بھی امن و امان کی صورتحال نہیں تھی تنگی و مشکلات برداشت کرنے کے بعد میر گوشی عافیت کی تلاش ...

محبوب کی جدائی اور دل کی تپش — میر تقی میر کے ایک شعر کی جامع تشریح

    میر تقی میر کا تعارف خدائے سخن میر تقی میر اردو ادب کے عظیم شاعر تھےان کا تخلص میر تھا۔میر کو ناقدین اور شعراء نے خدائے سخن کا لقب دیا. مرزا غالب جیسے عظیم شاعر ان کی  عظمت تسلیم کرتے تھے کہتے ہیں: ریختہ کےتمہی استاد نہیں ہو غالب کہتے ہیں اگلے زمانے میں کوئی میر بھی تھا اس شعر سے ہم میر کی عظمت و بلندی کا بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں. میر کی پیدائش 1723 میں آگرہ میں ہوئی ان کے والد کا نام محمد علی تھا.لیکن میر کے والد علی متقی کے نام سے مشہور تھے۔اور درویش صفت انسان تھے۔میر کی ابتدائی تعلیم کا آغاز ان کے والد کے دوست سید امام اللہ سے ہوا وہ میر کو پڑھاتے تھے۔میر بہت ذہین بچوں میں شامل تھے۔لیکن میر ابھی نو برس کے تھے کہ استاد اس دار فانی سے کوچ کر گئے ان کے بعد میر کے والد نے تعلیم و تربیت شروع کی۔لیکم قسمت کی ستم ظریفی کے چند ماہ کے عرصے میں ان کا بھی انتقال ہو گیا. والد کے انتقال کے بعد میر تقی میر کی زندگی کے رنج والم اور مصائب کا آغاز ہوتا ہے۔ میر کا دور فتنہ و فساد کا دور تھا کہ کہیں بھی امن و امان کی صورتحال نہیں تھی تنگی و مشکلات برداشت کرنے کے بعد میر گوشی عافیت ک...

"خود جاں دے کے روح کو آزاد کیجئے: شکوہ سے پہلے خود احتسابی مرزا غالب کے فلسفیانہ اشعار کا فکری تجزیہ"

  شعر:H1 خود جاں دے کے روح کو آزاد کیجئے تا کہ خیالِ خاطرِ جلّاد کیجئے بھولے ہوئے جو غم ہیں انہیں یاد کیجئے تب جا کے ان سے شکوہ بے داد کیجئے سیاق وسباقH2 یہ شعر ہر دلعزیز شاعر مرزا غالب کاہے۔مرزا غالب کی شاعری کا پس منظر دیکھیں تو ممکنہ طور پر یہ مرزا غالب کی ذہنی کیفیت معاشرے کی ناانصافی اور زندگی کی تلخیاں واضح دکھائی دیتی ہیں انیسویں صدی میں دہلی کا معاشرتی نظام اور اس کا زوال غالب کی شاعری اور ان کے خطوط میں ملتا ہے۔مرزا غالب کےکلام میں فلسفہ اور احتجاج ملتا ہے حالات کو سازگار بنانے کے لیے۔ غالب کے کلام میں داخلی کرب انسانی نفسیاتی  اور سماجی تنقید کا امتزاج دیکھنے کو ملتا ہے۔ غالب کا یہ شعر اس بات کو منکشف کرتا ہے کہ ناانصافی اور ظلم وستم  کے خلاف لڑنے کے لیے پہلے قربانی کے لیے تیار ہونا پڑتا ہے۔ مرزا غالب نے شعر میں علامتوں اور استعارے کا استعمال کر کے خوبصورتی سے قاری کو ظلم،صبروتحمل اور قربانی جیسے معاملات واضح کر دیے ہیں۔ مشکل الفاظ کے معنی H3 جاں دینا/جاں ختم کردینا مطلب مرنا روح کو آزاد کرنا/فنا یعنی ختم ہو جانا،یا جسمانی قید سے آزاد ہو جانا خیال خاطر/لحاظ کرنا...

"کوئی میرے دل سے پوچھے ترے تیرِ نیم کش کو" — مرزا غالب کے مشہور شعر کی تشریح، مفہوم، سیاک و سباک اور فنی تجزیہ

  شعر:H1 کوئی میرے دل سے پوچھے ترے تیرِ نیم کش کو یہ خلش کہاں سے ہوتی، جو جگر کے پار ہوتا یہ کہاں کی دوستی ہے کہ بنے ہیں دوست نا صح کوئی چارہ ساز ہوتا، کوئی غم گسار ہوتا سیاق وسباق H2 یہ مرزا غالب کا مقبول ومعروف شعر ہے۔مرزا غالب کا درد انگیز شعر ہے۔غالب کی شاعری میں فلسفیانہ رنگ ملتاہے۔مرزا غالب کا دور 1797 سے لے کر 1869 تک کا ہے غالب نے زندگی میں بہت عروج و زوال دیکھےمغلیہ سلطنت کا زوال ،دلی کی تباہی اور ان کی ذاتی زندگی کی مشکلات ان سب کا ذکر ان کی شاعری میں ملتا ہے۔غالب ذاتی دکھ کو اجتماعی یعنی معاشرتی المیے کے طور پر پیش کرتے ہیں۔ غالب نے اردو ادب میں اپنے اچھوتے انداز سے نام پیدا کیا چاہے وہ اردو نثر ہو یا اردو نظم دونوں میں مقبولیت پائی۔ غالب کا یہ شعر اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ جہاں دوستی اور محبت میں مخلصی اور خلوص برائے نام رہ گئے ہیں لوگ اگر کچھ محبت یا ہمدردی کرتے ہیں تو وہ محض دکھاواہے۔ان کے دل خلوص سے خالی ہیں۔ مشکل الفاظ کے معنی H3 تیر نیم کش/آدھا چلا ہو ا تیر،یعنی جو دل تک نہ پہنچا ہو نہ اترا ہو خلش/تکلیف ہونا /گھٹن چبھن پار ہونا/مکمل چبھ جانا مطلب مکمل آر پار ہونا ...

عنوان: مرزا غالب کی منقبتِ حیدری – حضرت علیؑ کی شان میں الفاظ کا گلزار

 قصیدہ /منقبت حیدری اشعار:H1 سازِ یک ذرّہ نہیں فیضِ چمن سے بیکار سایۂ لالۂ بےداغ سویدائے بہار مستیٔ بادِ صبا سے ہے بہ عرضِ سبزه ریزہ شیشۂ مے جوہرِ تیغِ کہسار سیاق وسباق H2 یہ مرزا غالب کی منقبت حیدری کے اشعار ہیں۔حضرت علی پر اردو شاعری جو کی گئی ہے اس میں یہ بلند مقام رکھتے ہیں۔غالب کی مذہبی شاعری اور فلسفیانہ شاعری اردو ادب میں منفرد مقام رکھتی ہے۔اردو ادب میں منقبت لکھی گئی ہیں لیکن غالب نے جس شخصیت پر منقبت لکھی وہ انتہائی مقبول ہوئیں۔ یہ اشعار حضرت علی کی شان وعظمت  میں لکھے گئے ہیں  اس منقبت غالب نے مولا علی رض کی  علمی سر بلندی کا ذکر کیا ہے بلکہ حضرت علی رض کو امت مسلمہ کے لیے ایک روحانی سر چشمہ قرار دیا ہے۔ کیونکہ رسول اللہ صل اللہ علیہ والہ وسلم  نے فرمایا کہ میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہے" مرزا غالب نے ان اشعار میں بلند پایہ تشبیہات اور استعاروں کا استعمال کر کےمولا علی رض کی عظمت و مرتبے کو بیان کیا ہے۔ مشکل الفاظ کے آسان معنیH3 ساز/آہنگ ،دھن،ایک تاثیر اور لے یک ذرہ/ایک چھوٹا سا ذرہ فیض چمن/چمن کا مطلب باغ ،غالب کی خوبصورت تشبیہ مطلب باغ ک...

"غالب کی شاعری میں چمن سے بیزاری: ایک فکری و فنی جائزہ"

  شعر:H1 نہ ہوگا "یک بیاباں ماندگی" سے ذوق کم میرا حبابِ موجۂ رفتار ہے نقشِ قدم میرا محبت تھی چمن سے لیکن اب یہ بے دماغی ہے کہ موجِ بوئے گل سے ناک میں آتا ہے دم میرا سیاق وسباق H2 یہ شعر مرزا غالب کا ہے۔مرزا غالب کے مشکل اشعار کو سمجھنا ہر قاری کے لیے آسان نہیں۔یہ شعر غالب کے فلسفیانہ انداز میں سے ایک ہے۔اس شعر میں غالب کی محبت اور بیزاری اور دنیا سے بیزاری کا ذکر ہے۔ یہ شعر غالب کے اس دور کی عکاسی ہے جب وہ زندگی سے بیزار ہو چکے تھے اور ہر چیز سے فرار چاہتے تھے۔دہلی شہر کا زوال 1857 کی جنگ آزادی اور اس کے برے آثار اور  غالب کی ذاتی زندگی کی کشمکش اور الجھنوں کی ترجمانی کر رہا ہے اور غالب مکمل بیزار ہو چکے ہیں۔ غالب دنیا اور معاشرے سے غیر معمولی محبت رکھتے تھے غالب کے گھر کے سامنے لا وارث اور معذور لوگ پڑے رہتے تھے اور غالب ان کا حسب توفیق خیال رکھتے تھے۔لیکن اس شعر میں غالب دنیا سے بیزاری کا ذکر کر رہے ہیں۔مگر اب یہ حالت زار ہے کہ خوشبو اور نرمی بھی  غالب کے لیے باعث تکلیف ہے۔ مشکل الفاظ کے معانی H3 یک بیاباں ماندگی /بے حد تھکن کا احساس جیسے صحرا میں سفر طے کیا ہو حباب/بل...

یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصال یار/تشریح "مرزا غالب

  یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصالِ یار ہوتا – مرزا غالب کا معروف شعر مع تشریح یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصالِ یار ہوتا کچھ اور دن جئے ہوتے، یہی انتظار ہوتا — میرزا غالب تشریح یہ مرزا غالب کا بہت معروف شعر ہے جس میں وہ محبوب کی جدائی کا ذکر کر رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ میری قسمت میں محبوب سے ملنا خدا نے طے ہی نہیں کیا تھا۔ پوری زندگی میری انتظار میں گزری کہ کبھی تو وصال یار نصیب ہو، غالب بالکل مایوس ہو چکے ہیں۔ غالب کے خیال میں  کہ اگر کچھ اور دن بھی زندہ رہتے تو اسی انتظار میں وقت گزر جاتا۔ اور یہی بے قراری بر قرار رہتی اور انتظار  میں ہی زندگی گزر جاتی۔ اور یہ دستور ہی رہا ہے کہ عاشق کے حصے میں محبوب کا انتظار اور ناامیدی ہی نصیب میں رہی ہے وصل تو فقط ایک سہانا خواب ہی ہے جو کبھی حقیقت نہیں بنتا! زندگی کا حاصل ہی محبوب کے انتظار میں گزر گیا۔ اور وصال یار ایک خواب ہی رہا۔ مرکزی خیال اس شعر میں غالب نے اپنی بے بسی، عشق میں ناکامی اور گہری مایوسی کا ذکر کیا ہے، اور انتظار کی اذیت اور تکلیف کو بیان کیا ہے کہ وصال یار کے لیے امید لگا کر انتظار کرنا کس قدر تکلیف دہ ہے۔...
 عنوان H1      Roman Urdu mein tashreeh blog k Last mein Dekhen "غالب کا فلسفۂ محبت: 'جذب دل کا شکوہ' کی تشریح اور سیاق و سباق" شعر H2 غلط ہے جذب دل کا شکوہ دیکھو جرم کس کا ہے نہ کھینچو گر تم اپنے کو کشاکش درمیاں کیوں ہو سیاق وسباق H3 یہ شعر مرزا غالب کا ہے۔ مرزا غالب اردو ادب کے منفرد اور عظیم شاعر ہیں جن کی    عظمت کو ہر زمانے نے تسلیم کیا ہے۔غالب نے اپنی شاعری میں فلسفہ عشق انسانی نفسیات اور تصوف کو گہرائی میں بیان کیا ہے۔غالب انسانی جذبات کو بہترین انداز میں پیش کرتے اگر آج  بھی کوئی ان کے اشعار پڑھتا پے تو اس پر وجد طاری ہو جاتا ہے۔ غالب کےاشعار میں عشق کا بیان محبت کی کشمکش اور جذب دل کے موضوع انتہائی گہرائی میں ملتے ہیں۔ غالب 19ویں صدی کے عظیم شاعر ہیں اس دور میں دہلی میں مغلیہ سلطنت زوال پذیر تھی اگر ہم غالب کے خطوط کا مطالعہ کریں تو اس وقت کے حالات ہمارے سامنے آجائیں۔بہر حال غالب نےاس وقت میں انسانی نفسیات عشق تصوف اور فلسفہ جیسے موضوعات کو اپنی شاعری میں بیان کیا۔ غالب کے اشعار کا مطلب ہم دیکھیں تو وہ صرف عشق اور فلسفہ کے ظاہری حالت کو ...
 عنوان H1 طلبِ دنیا اور مردانہ ہمت کا فلسفہ: خواجہ آتش کا عارفانہ شعر اور اس کی تشریح" شعر H2 طلب دنیا کو کر کے زن مریدی ہو نہیں سکتی خیال آبروئے ہمت مردانہ آتا ہے سیاق و سباق H3 یہ شعر خواجہ حیدر علی آتش کا ہے۔جس میں آتش طلب دنیاکی بات کر رہے ہیں کہ کس طرح دنیاوی لالچ رکھنے والے لوگ اپنی آخرت تباہ کر لیتے ہیں۔کس طرح زن مریدی اختیار کرتے ہیں جو کہ کمزوری کی علامت ہے۔خواجہ آتش کا یہ فلسفہ جاندار ہے۔خواجہ آتش کے اردو اشعار میں ہم خودداری کا سبق سیکھتے ہیں آتش فطری طور پر خوددار واقع ہوئے تھے۔ خواجہ حیدر علی آتش کے اشعار میں محبوب سے عشق اورہجرووصال پر بہت سا مجموعہ ہے جو الگ انداز میں ہے۔کلاسیکی اردو شاعری آتش کے بغیر نامکمل ہے۔ مشکل الفاظ کے معنی H4 طلب دنیا/دنیا کی ہوس و لالچ زن مریدی/عورت کی اطاعت کرنا مراد کمزوری اور بے غیرتی آبرو/عزت ہمت مردانہ /مردوں کی ہمت تشریح H5 آتش اس شعر میں کہتے ہیں کہ دنیا کی لالچ اور رنگینیوں میں کھو جانے والاانسان کبھی ہمت والا اور دنیا و آخرت میں عزت نہیں پاتا وہ دنیا کی زندگی کے لالچ میں اخلاقی پستی کا شکار ہو جاتا ہے۔ دنیاوی حرص کو آتش نے زن مریدی...
 میر تقی میر کی اردو شاعری میں محبت اور وفا کا پس منظر اس عہد میں الہی محبت کو کیا ہوا  چھوڑا وفا کو ان نے مروت کو کیا ہوا  عنوان H1 یہ شعر میر تقی میر کا ہے اس بلاگ میں میر تقی میر کے شعر کی آسان تشریح سمجھائی گئی ہے میر باکمال شاعر تھے۔ محبت،وفا،عشق جو تقاضا کرتے ہیں میر اس کو وا ضح کر رہے ہیں۔ محبت،وفا،اور مروت کے فقدان کا اظہار اس شعر میں میر  تقی میر نے کیا ہے سادا اور بااثر انداز میں۔ پس منظر  H2 یہ شعر موجودہ حالات کی نشاندہی کر رہا ہے  جس میں ہر انسان کی مفاد پرستی  خود غرضی ،اور بے مروتی  کا ذکر ہے اس افراتفری کے دور میں انسا ن وفا،محبت ،خلوص،ایثار کو بھول چکا ہے ان جذبات سے انسان کا کوئی تعلق نہیں رہا مروت طبیعت سے کوسوں دور ہے شاعر حیرانی کا اظہار کر رہا ہے کہ اس دور میں محبت تو رہی !نہیں وفا اور محبت کا کیا بنا! معاشرتی زوال کا ذکر میر اس شعر میں کر رہے ہیں۔ فنی خوبیاں H3 اس شعر کا آغاز سوالیہ ہے جیسے شاعر نے کہا کہ مروت اور محبت کو  کیا ہوا ہم شاعر کے الفاظ میں بے بسی اور بے چارگی دیکھتے  ہیں۔ پوری غزل میں کیا ہوا لفظ کی تکر...
 شعر تمھاری بے رخی اک دن ہماری جان لے لے گی قسم تم کو ذرا سوچو دستور وفا کیا ہے عنوان اس شعر میں محبوب کی بے رخی اور عدم توجہی کا ذکر کیا گیا ہے شاعر خوبصورتی سے محبوب کو وفا کی اہمیت اور اسکے تقاضے ،دستور بتا رہا ہے ۔شاعر بہزاد لکھنوی کا یہ بہترین شعر ہے۔ تشریح  یہ شعر بہزاد لکھنوی کا ہے ۔شاعر اپنی محبت کی بے بسی مایوسی اور بے وفائی کا تذکرہ کر رہا ہے اور کہتا ہے کہ میرے محبوب نے اگر اسی طرح مجھے بے رخی دکھائی تو وہ عاشق کی جان بھی لے سکتی ہے محبوب کی مسلسل بے پروائی اسے بے جان کر رہی ہے۔اس کے بعد محبوب کو وفا کا دستور یاد دلاتا ہے کہ زمانے میں کیسے وفادار لوگ بستے ہیں اسے اس پر غور کرنا چاہیے اور عاشق کو مسلسل بے قدری اور بے رخی نہیں دکھانی چاہئے۔ بلکہ احساس اور نرم مزاجی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ فنی خوبیاں  شعر کے پہلے مصرعے میں ایک درد کرب اور اذیت کا ذکر کیا گیا ہے کہ عاشق کس  طرح محبوب کی بے رخی سے پریشان ہے۔ شعر میں جذبات بھرپور طریقے سے بیان کیے گئے ہیں۔ محبوب سے وفا اور نرمی کا بہترین انداز میں تقاضاکیا گیا ہے۔ پس منظر  شعر میں جذباتی گہرائی کو بھرپور ا ند...