غالب کا پیچیدہ شعر: 'مرغوب بتِ مشکل' کی مکمل تشریح، معنی اور فنی تجزیہ"
شعر
شمار سبحہ، "مرغوبِ بتِ مشکل" پسند آیا
تماشائے بہ یک کف بُردنِ صد دل، پسند آیا
مشکل الفاظ کے معانی
شمار سبحہ/وقت کا حساب رکھنا،گننا
مرغوب بت مشکل پسند/پسندیدہ مشکل پسند محبوب
بہ یک کف/ایک ہاتھ میں
/بردن فارسی لفظ /لے کر جانا
صد دل/سودل
پس منظر
اس شعر کے پس منظر میں غالب کے عشق کا اظہار محبوب کی طرف سے یو کیا گیا ہے کہ محبوب سخت دل اور مشکل طبیعت کا مالک ہےغالب کے ہر شعر میں روایتی اردو کلاسیکل انداذ نظر آتا ہے۔
غالب کے کلام میں محبوب سے محبت کا اظہار جفا کے باوجود بھی ہم اکثر دیکھتے ہیں۔غالب عاشق کو عشق میں ثابت قدم رہنے کا درس دیتے ہیں۔
فنی خوبیاں
مرزا غالب کی شاعری کی ایک خاصیت تراکیب کا استعمال ہے جو ان کا خاصہ ہے غالب کی شاعری میں بہت سے الفاظ تراکیب بن گئے ہیں جن کو ذخیرہ الفاظ کے طور پر صاحب علم استعمال کرتے ہیں اس شعر میں فارسی تراکیب کا استعمال کیا گیا ہے "بُتِ مشکل"، "بہ یک کف"، "بُردن" جیسے فارسی الفاظ نے کلاسیکی حسن پیدا کیا۔
اور شعر کی خوبصورتی کو بڑھا دیا۔
تشریح
مرزا غالب نے اپنی شاعری میں عشق وعاشقی،فلسفہ،تصوف اور انسانی نفسیات پر لکھا۔غالب کی طبیعت عالی حوصلہ تھی۔اس شعر میں غالب نے ایک ایسے عاشق کے بارے میں بات کی ہےجو اپنے محبوب کی جفاوسختی اور نازک طبیعت کے ساتھ پسند کرتا ہے اسے محبوب کی جفا ادا محسوس ہوتی ہے۔
شاعر کے مطابق محبوب عشق اور مذہب دونوں کو ساتھ لے کر چلتا ہے یعنی مذہب کا پاس رکھتا ہے ۔
وہ محبوب کے دیے ہوئے دکھوں اور تکلیفوں خو خندہ پیشانی سے برداشت کرتا ہے۔اور دکھی نہیں ہوتا۔
محبوب کی ایسی طبیعت ہے جوعاشق کی بے قراری اور بے صبر کو گنتا ہے اور خوش ہوتا ہے۔
محبوب چاہتا ہے کہ عاشق مجنوں کی
طرح عشق کی شدت رکھے اور اس کے لیے بے قرار رہے۔اور اس کے عشق میں تاحیات جلتا رہے۔
اردو شاعری کی تشریح اور معنی
ہماری ویب سائٹ پر آپ کو اردو ادب کے عظیم شعرا جیسے کہ غالبؔ، اقبال، فیض، جون ایلیا، داغ دہلوی کی شاعری کی منفرد اور آسان تشریحات دستیاب ہیں۔ ہر نظم اور غزل کی گہری معنویت اور ادبی پہلوؤں کو سادہ انداز میں بیان کیا گیا ہے تاکہ قارئین اردو شاعری کی روح سے لطف اندوز ہو سکیں۔
اہم موضوعات:
اردو کلاسیکل شاعری کی تشریحات
فلسفہ خودی اور اقبال کی شاعری
فیض احمد فیض کا رومانوی کلام
جون ایلیا کی اداس شاعری
داغ دہلوی کا رومانوی انداز
مزید اردو ادب اور شاعری کے راز جاننے کے لیے ہماری مزید پوسٹس بھی ضرور پڑھیں۔ ہمیں اپنی رائے سے ضرور آگاہ کریں تاکہ ہم آپ کے لیے مزید بہترین مواد پیش کر سکیں
Comments
Post a Comment