Skip to main content

Posts

Showing posts with the label urdu sad poetry
  عنوان: "بے قراری سی، بے قراری ہے" — جون ایلیا کی غزل، میری آواز میں غزل: بے قراری سی بے قراری ہے وصل ہے اور فراق طاری ہے جو گزاری نہ جا سکی ہم سے ہم نے وہ زندگی گزاری ہے نگھرے کیا ہوئے کہ لوگوں پر اپنا سایہ بھی اب تو بھاری ہے بن تمہارے کبھی نہیں آئی کیا مری نیند بھی تمہاری ہے آپ میں کیسے آؤں میں تجھ بن سانس جو چل رہی ہے آری ہے اس سے کہیو کہ دل کی گلیوں میں رات دن تیری انتظاری ہے ہجر ہو یا وصال ہو کچھ ہو ہم ہیں اور اس کی یادگاری ہے اک مہک سمت دل سے آئی تھی میں یہ سمجھا تری سواری ہے حادثوں کا حساب ہے اپنا ورنہ ہر آن سب کی باری ہے خوش رہے تو کہ زندگی اپنی عمر بھر کی امیدواری ہے میرا احساس اور تشریح: جون ایلیا کا یہ کلام دل کی گہرائیوں سے نکل کر قاری کے دل تک پہنچتا ہے۔ ان کے اشعار میں جو سادگی اور گہری اداسی ہے، وہی کیفیت میری آواز میں آپ تک پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ یہ صرف ایک غزل نہیں بلکہ ایک جذباتی آئینہ ہے ویڈیو دیکھیں اور سنیں (میری آواز میں): اردو شاعری کی تشریح اور معنی ہماری ویب سائٹ پر آپ کو اردو ادب کے عظیم شعرا جیسے کہ غالبؔ، اقبال، فیض، جون ایلیا، داغ د...