شعر:H1
میں عدم سے بھی پرے ہوں، ورنہ غافل! بارہا
میری آهِ آتشیں سے بالِ عنقا جل گیا
عرض کیجئے جوہرِ اندیشہ کی گرمی کہاں؟
کچھ خیال آیا تھا وحشت کا، کہ صحرا جل گیا
سیاق و سباقH2
یہ مرزا غالب کا فلسفیانہ شعر ہے۔غالب کی شاعری کا مفہوم سمجھنا اکثر قاری کے لیے اتنا سہل نہیں ہوتا۔اس شعر میں غالب کا فلسفہ خودی اورانسانی شعور کی وسعت کو بیان کیا گیا ہے۔غالب اپنی ذات اور جذبات کی شدت کو اس طرح بیان کر رہے ہیں جیسےوہ انسان نہیں بلکہ عدم سے بھی آگے کی کوئی شے ہے۔
غالب نے اپنے جذبات کی شدت کو بیان کیا ہے
کہتے ہیں کہ میری آہ ،پکار اس قدر بلند ہے کہ وہ عنقا یعنی کہ خیالی پرندے تک کے پر وں کو جلا کر راکھ کر دے۔یہ غالب کے علامتی اشعار میں سے ایک شعر ہے۔
مشکل الفاظ کے معنی H3
عدم/کسی چیز کا وجود نہ ہونا
غافل/لاپرواہ کو کہتے ہیں
آتشیں/آگ سے بھری ہوئی چیز
بال عنقا/اس سے مراد ایک فرضی پرندہ
مطلب کوئی قیمتی چیز
جوہر ا ندیشہ/سوچنے کی طاقت اور صلاحیت
وحشت/خوف ڈر
تشریحH4
میں عدم سے بھی پرے ہوں، ورنہ غافل! بارہا
میری آهِ آتشیں سے بالِ عنقا جل گیا
مرزا غالب کی شاعری میں انسانی نفسیات،تصوف اور فلسفے کا گہرا مطالعہ کرنے کو ملتا ہے۔غالب شاعری میں استعاروں اور علامتوں کا استعمال بہترین انداز میں کرتےتھے۔اس شعر میں غالب خود کوایک انسان نہیں بلکہ ایسی حقیقت مانتے ہیں جو عدم سے بھی کہیں آگے ہے۔اور اپنے جذبات کی شدت کو بیان کرنے میں اس طرح آگے بڑھتے ہیں کی علامتوں کا استعمال کرتے ہیں فرماتے ہیں کہ ان کی تکلیف شدت اور آہ و بکا اس قدر پر اثر ہے کہ عنقا/(جو کہ ایک فرضی پرندہ ہے) بھی اس سے لرز اٹھتا ہے۔انکی پکار اس پرندے کے پر جلا کر خاک کر دیتی ہے
عرض کیجئے جوہرِ اندیشہ کی گرمی کہاں؟
کچھ خیال آیا تھا وحشت کا، کہ صحرا جل گیا
دوسرے شعر میں غالب کہتے ہیں کہ اگر کوئی ان کی سوچ اور تخیل کی بات کرےتو اس میں اس قدر شدت اور گہرائی ہےاور اس کی حرارت اس قدر ہے کہ ان کی دیوانگی کی معمولی جھلک سے صحرا جل کر راکھ ہو جائے۔یہ علامت کا استعمال ہے۔غالب کے مطابق ان کی سوچ اس فقط ایک سوچ یا خیال نہیں بلکہ وہ دنیا کو بدل کر رکھ دے۔
فنی خوبیاں
ایہام گوئی/مطلب دوہرا مطلب ،دو مطلب
عدم کا مطلب شعر میں موت کا بتایا گیا ہے لیکن غالب کے مطابق وہ اس سے بھی آگے کی حیثیت رکھتے ہیں وہ کسی مابعدالوجودی حقیقت کی بات کر رہے ہیں۔مطلب دو مطلب ہیں ایک نزدیک کا مطلب ہے اورایک دور کا مطلب۔ایہام گوئی
علامت نگاری کا استعمال
عنقا کا ذکر جو ایک علامتی پرندہ ہےجس کا کوئی وجود نہیں نہ ہی وہ نظر آتا ہے۔اس شعر میں غالب نے اپنی آہ کو اس قدر پر اثر بتایا ہے کہ عنقا بھی لرز اٹھتا ہے۔
غالب کا بلند تخیل ،فکری بلندی
غالب شعر میں صرف جذباتی کا اظہار نہیں کر رہے بلکہ غالب کا بلند تخیل شعور بھی شعر کی زبان
میں پیش کیا گیا ہے۔
اردو شاعری کی تشریح اور معنی
ہماری ویب سائٹ پر آپ کو اردو ادب کے عظیم شعرا جیسے کہ غالبؔ، اقبال، فیض، جون ایلیا، داغ دہلوی کی شاعری کی منفرد اور آسان تشریحات دستیاب ہیں۔ ہر نظم اور غزل کی گہری معنویت اور ادبی پہلوؤں کو سادہ انداز میں بیان کیا گیا ہے تاکہ قارئین اردو شاعری کی روح سے لطف اندوز ہو سکیں۔
اہم موضوعات:
اردو کلاسیکل شاعری کی تشریحات
فلسفہ خودی اور اقبال کی شاعری
فیض احمد فیض کا رومانوی کلام
جون ایلیا کی اداس شاعری
داغ دہلوی کا رومانوی انداز
مزید اردو ادب اور شاعری کے راز جاننے کے لیے ہماری مزید پوسٹس بھی ضرور پڑھیں۔ ہمیں اپنی رائے سے ضرور آگاہ کریں تاکہ ہم آپ کے لیے مزید بہترین مواد پیش کر سکیں
Comments
Post a Comment