شعر:H1
آرزوئے چشمۂ کوثر نئیں
تشنہ لب ہوں شربتِ دیدار کا
عاقبت کیا ہووے گا معلوم نئیں
دل ہوا ہے مبتلا دل دار کا
سیاق و سباقH2
یہ شعر ولی دکنی کا ہے۔ولی دکنی کا تعارف یہ ہے کہ ولی اردو زبان کے ابتدائی دور کے شاعر تھے۔ولی نے اپنی شاعری میں دکنی دورکے اردو ادب کو فروغ دیا۔ولی دکنی کی شاعری محبوب کی سراپا نگاری بیان کرنے میں مشہور ہے۔
ولی دکنی
ولی دکنی کی خصوصیات کی بات کریں تو ولی دکنی بہترین الفاظ میں محبوب کےحسن کی تعریف کرتے تھے۔
ولی دکنی کی شاعری میں مجازی اور صوفیانہ رنگ نظر آتا ہے۔یہ شعر بھی اسی قسم کا ہے جس میں شاعر دنیاوی و اخروی خواہشات سے بالاتر ہو کر محبوب کے دیدارکو سب سے قیمتی اور اہم سمجھتا ہےیہ شعر میں ایک صوفیانہ رنگ ہے جو ولی نے پیش کیا ہے۔
مشکل الفاظ کے معنی H3
چشمۂ کوثر: جنت کا وہ مقدس چشمہ جس کا ذکر قرآن و حدیث میں آیا ہے
تشنہ لب: پیاسا (جس کے ہونٹ پیاس سے خشک ہوں)
شربتِ دیدار: محبوب کے دیدار کا لطف و سرور
عاقبت: آخرت، انجام
مبتلا: گرفتار، کسی شے میں ڈوبا ہوا
تشریح H4
ولی دکنی اس شعر میں عشق کی انتہا اور شدت بیان کر رہے ہیں کہ کس طرح عشق میں مبتلا شخص دنیاومافیہا سے بیگانہ ہو کرمحبوب کی طلب میں رہتا ہے اور محبوب سے وصل کی خواہش اور خواب دیکھتا ہے۔شاعر کہتا ہے کہ مجھے جنت کی کسی نعمت کی آرزو یا طلب نہیں ناہی میں چشمہ کوثر کی تمنا رکھتا ہوں کہ مجھے نصیب ہو ۔مجھے صرف شربت دیدار کی آس اور خواہش ہے مجھے اس سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں صرف محبوب کا دیدار ہو مجھے دنیا و آخرت کی تمام نعمتوں سے بڑھ کر ہے۔
دوسرے مصرعے میں شاعر عشق کے جذبے سے سرشار کہتا ہے کہ مجھے اپنی آخرت کی زندگی کا کچھ علم نہیں کہ میرا انجام کیا ہونا ہے لیکن اس وقت میرا دل محبوب کی محبت میں اس قدر گرفتار ہےکہ مجھے اور کسی شے کی فکر نہیں۔یہ عشق میں فنا ہونے کی علامت ہے۔
جس میں مبتلا عاشق محبوب کے عشق ومحبت میں خو د کو بھول جاتا ہے اور اسے دنیا و مافیہا کا خیال نہیں رہتا۔
اردو شاعری کی تشریح اور معنی
ہماری ویب سائٹ پر آپ کو اردو ادب کے عظیم شعرا جیسے کہ غالبؔ، اقبال، فیض، جون ایلیا، داغ دہلوی کی شاعری کی منفرد اور آسان تشریحات دستیاب ہیں۔ ہر نظم اور غزل کی گہری معنویت اور ادبی پہلوؤں کو سادہ انداز میں بیان کیا گیا ہے تاکہ قارئین اردو شاعری کی روح سے لطف اندوز ہو سکیں۔
اہم موضوعات:
اردو کلاسیکل شاعری کی تشریحات
فلسفہ خودی اور اقبال کی شاعری
فیض احمد فیض کا رومانوی کلام
جون ایلیا کی اداس شاعری
داغ دہلوی کا رومانوی انداز
مزید اردو ادب اور شاعری کے راز جاننے کے لیے ہماری مزید پوسٹس بھی ضرور پڑھیں۔ ہمیں اپنی رائے سے ضرور آگاہ کریں تاکہ ہم آپ کے لیے مزید بہترین مواد پیش کر سکیں
Comments
Post a Comment