شعر
کرو کج جبیں پہ سر کفن مرے قاتلوں کو گماں نہ ہو
کہ غرور عشق کا بانکپن پس مرگ ہم نے بھلا دیا
سیاق و سباق
یہ فیض احمد فیض کا شعر ہےعشق پر اردو شاعری کا انقلابی رنگ اور انداز چڑھانا فیض کا کمال ہے۔فیض انقلابی اردو شاعری کرنے میں بہت معروف ہوئے ۔اردو ادب میں بہت سے شعراء نے عشق کو مزاحمت خودداری اور قربانی سے جوڑا ہے کہ عشق صرف اسی کا نام ہے۔فیض کا یہ شعر انقلابی اور علامتی شکل میں ہے۔فیض اپنی شاعری میں محبت اور انقلاب کو ساتھ لے کر چلے۔
فیض کی مشہور نظم "مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ"اس کی بہترین مثال ہے۔
جس کو گایا بھی گایا۔
اس شعر میں شاعر عشق کا غرور مرنے کے بعد بھی قائم رکھنا چاہتا ہے۔اور کہتا ہے کہ میرا کفن اس انداز میں باندھنا کہ میرا بانکپن اور وضع غرور دیکھنے والوں کو نظر آئے۔
مشکل الفاظ کے معنی
کج جبیں/اکڑی ہوئی پیشانی،یعنی غرور کی علامت
سر کفن/کفن کا وہ حصہ جو سر پر باندھا جاتا ہے
گماں/شک
غرورعشق/اپنی محبت پر فخر
بانکپن/وضع قطع،سرکشی
پس مرگ/موت کے بعد
تشریح
فیض احمد فیض کا یہ شعر عشق و محبت کے جذبات سے لبریز ہے جس میں شاعر مرتے دم تک محبوب کے عشق میں مبتلا رہتا ہے اور مرتے دم تک کہتا ہے کہ میرے کفن کو اس طرح باندھنا کہ کفن میں بھی میری وضع قطع اور بانکپن نظر آئے مطلب جذبہ عشق بختہ نظر آئے۔
شاعر واضح کرنا چاہتا ہے کہ قاتل یہ نہ سمجھیں کہ میں نے شکست تسلیم کر لی ہے۔
کج جبیں" یعنی غرور، بانکپن، سرکشی جیسے الفاظ علامت کے طور پر استعمال کیے گئے ہیں۔
فیض جدید شاعری کے سب سے منفرد اور انقلابی شاعر تھے۔جن کی شاعری میں ہم کلاسیکی رنگ بھی دیکھتے ہیں۔
اس شعر سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ سچا عاشق کبھی نہیں مرتا بلکہ وہ مر کر بھی زندہ رہتا ہے۔
فنی خوبیاں
اس شعر میں علامت اور استعارہ کا استعمال کیا گیا ہے : "کج جبیں"، "غرور عشق"، "بانکپن" — سب عشق کی سرکشی کو ظاہر کرتے ہیں۔
صنعت تضاد کا استعمال اس شعر میں ہے جیسےمرنے کے بعد عشق کا اظہار — زندگی و موت کے بیچ تضاد قاری کو متاثر کرتا ہے۔اور وہ سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔
فیض نے مرنے کے منظر کی منظر نگاری کی ہےمطلب کفن باندھنے کا منظر قارئ کے ذہن میں آتا ہے۔جو ایک منظر کشی ہے۔
جذبات کا بیان: شعر جذبات کا بیان ہی نہیں بلکہ فلسفیانہ سوچ دکھا رہا ہے۔
اردو اشعار کی تشریح اور سیاق و سباق
ہماری ویب سائٹ پر آپ کو اردو ادب کے عظیم شعرا جیسے کہ غالبؔ، اقبال، فیض، جون ایلیا، داغ دہلوی کی شاعری کی منفرد اور آسان تشریحات دستیاب ہیں۔ ہر نظم اور غزل کی گہری معنویت اور ادبی پہلوؤں کو سادہ انداز میں بیان کیا گیا ہے تاکہ قارئین اردو شاعری کی روح سے لطف اندوز ہو سکیں۔
اہم موضوعات:
اردو کلاسیکل شاعری کی تشریحات
فلسفہ خودی اور اقبال کی شاعری
فیض احمد فیض کا رومانوی کلام
جون ایلیا کی اداس شاعری
داغ دہلوی کا رومانوی انداز
مزید اردو ادب اور شاعری کے راز جاننے کے لیے ہماری مزید پوسٹس بھی ضرور پڑھیں۔ ہمیں اپنی رائے سے ضرور آگاہ کریں تاکہ ہم آپ کے لیے مزید بہترین مواد پیش کر سکیں
Comments
Post a Comment