Skip to main content

"غالب کی شاعری میں چمن سے بیزاری: ایک فکری و فنی جائزہ"

 


شعر:H1


نہ ہوگا "یک بیاباں ماندگی" سے ذوق کم میرا

حبابِ موجۂ رفتار ہے نقشِ قدم میرا


محبت تھی چمن سے لیکن اب یہ بے دماغی ہے

کہ موجِ بوئے گل سے ناک میں آتا ہے دم میرا





سیاق وسباق H2


یہ شعر مرزا غالب کا ہے۔مرزا غالب کے مشکل اشعار کو سمجھنا ہر قاری کے لیے آسان نہیں۔یہ شعر غالب کے فلسفیانہ انداز میں سے ایک ہے۔اس شعر میں غالب کی محبت اور بیزاری اور دنیا سے بیزاری کا ذکر ہے۔

یہ شعر غالب کے اس دور کی عکاسی ہے جب وہ زندگی سے بیزار ہو چکے تھے اور ہر چیز سے فرار چاہتے تھے۔دہلی شہر کا زوال 1857 کی جنگ آزادی اور اس کے برے آثار اور 
غالب کی ذاتی زندگی کی کشمکش اور الجھنوں کی ترجمانی کر رہا ہے اور غالب مکمل بیزار ہو چکے ہیں۔

غالب دنیا اور معاشرے سے غیر معمولی محبت رکھتے تھے غالب کے گھر کے سامنے لا وارث اور معذور لوگ پڑے رہتے تھے اور غالب ان کا حسب توفیق خیال رکھتے تھے۔لیکن اس شعر میں غالب دنیا سے بیزاری کا ذکر کر رہے ہیں۔مگر اب یہ حالت زار ہے کہ خوشبو اور نرمی بھی 
غالب کے لیے باعث تکلیف ہے۔


مشکل الفاظ کے معانی H3


یک بیاباں ماندگی /بے حد تھکن کا احساس جیسے صحرا میں سفر طے کیا ہو

حباب/بلبلہ  ،پانی کا بلبلہ

موجہ رفتار/رفتار کی لہر

نقش قدم/قدموں کے نشان

بے دماغی/بے چینی،الجھن محسوس کرنا


ناک میں دم آنا/پریشان ہونا،کسی چیز سے تنگ آجانا


موج بوئے گل/پھولوں کی خوشبو،یعنی خوشبو کی لہر



تشریح:H4



پہلا شعر:


نہ ہوگا "یک بیاباں ماندگی" سے ذوق کم میرا
حبابِ موجۂ رفتار ہے نقشِ قدم میرا

غالب اس شعر میں دنیا اور اس کی ہر چیز سے بیزاری کا اظہار کر رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ اگر میرے جوش و جذبے میں تھکن اور اکتاہٹ آجائے تب بھی میرے ذوق و شوق اور لگن میں کمی نہیں آئے گی۔اور میں نہیں تھکوں گا۔غالب کے مطابق ایسی تھکن جو صحرا کا سفر کرنے والے کو ہوتی ہے مجھے ویسی تھکن بھی ہو تو بھی میرا حوصلہ بلند رہے گا۔
میرے قدموں کے نشان اس طرح ہیں جیسے رفتار کی لہر پر تیرتے ہوئے پانی کے بلبلے جو کہ ناپائیدار ہوتے ہیں ختم ہو جانے والے ،لیکن مسلسل حرکت میں ہوتے ہیں۔



دوسرا شعر:


> محبت تھی چمن سے لیکن اب یہ بے دماغی ہے
کہ موجِ بوئے گل سے ناک میں آتا ہے دم میرا

غالب کہتے ہیں کہ مجھے پے دنیا،حسن فطرت اور اس کی ہر چیز سے محبت تھی اور اس میں دلچسپی رکھتا تھا لیکن اب میری طبیعت اس سے یعنی دنیا سے بیزار ہو گئی ہےمجھ میں ایسی بے چینی اور اکتاہٹ ہے کہ پھول کی خوشبو اور نرمی بھی مجھے پریشان اور بے چین کر دیتی ہے۔غالب کا مزاج بہت اکتاہٹ اور دنیا سے بیزاری ہے اور غالب خوبصورت تشبیہات سے اس کا اظہار کر رہے ہیں کہ قاری حیران ہو جاتا ہے۔


فنی خوبیاں H5


تمثیل کا استعمال کیا گیا ہے جیسے رفتار کی موج،جیسے نقش قدم جیسے لفظ کوحباب سے تشبیہ دینا ،غالب نئے لفظوں کا استعمال کرتے تھے۔

استعارہ


چمن کو دنیا یا معاشرے کے طور پر پیش کیا گیا ہے چمن یعنی دنیا
موج بوئے گل  کا مطلب زندگی کی خوبصورتی اور نرمی و بیان کرنا

تضاد

شعر میں تضاد پایا گیا ہے جیسے پہلے محبت تھی پھر بے دماغی اور اکتاہٹ  ،تضاد کا استعمال ہے۔

ایجاز و بلاغت/فصاحت و بلاغت 


غالب نے ایجازو بلاغت سے کام لیا ہے جیسے کم الفاظ میں بڑی اور گہری بات کہنا۔

تصوف کا رنگ

غالب کے شعر میں تصوف کا رنگ نظر آتا ہے غالب کی شاعری میں تصوف اکثر دکھتا ہے۔ادبی شعر میں دنیا سے بیزاری اور اور تھکن تصوف کی علامت ہے۔


اردو شاعری کی تشریح اور معنی
ہماری ویب سائٹ پر آپ کو اردو ادب کے عظیم شعرا جیسے کہ غالبؔ، اقبال، فیض، جون ایلیا، داغ دہلوی کی شاعری کی منفرد اور آسان تشریحات دستیاب ہیں۔ ہر نظم اور غزل کی گہری معنویت اور ادبی پہلوؤں کو سادہ انداز میں بیان کیا گیا ہے تاکہ قارئین اردو شاعری کی روح سے لطف اندوز ہو سکیں۔

اہم موضوعات:
اردو کلاسیکل شاعری کی تشریحات
فلسفہ خودی اور اقبال کی شاعری
فیض احمد فیض کا رومانوی کلام
جون ایلیا کی اداس شاعری
داغ دہلوی کا رومانوی انداز
مزید اردو ادب اور شاعری کے راز جاننے کے لیے ہماری مزید پوسٹس بھی ضرور پڑھیں۔ ہمیں اپنی رائے سے ضرور آگاہ کریں تاکہ ہم آپ کے لیے مزید بہترین مواد پیش کر سکیں












Comments

Popular posts from this blog

"عشق کا بانکپن موت کے بعد بھی فیض احمد فیض کا انقلابی شعر"

  شعر کرو کج جبیں پہ سر کفن مرے قاتلوں کو گماں نہ ہو کہ غرور عشق کا بانکپن پس مرگ ہم نے بھلا دیا سیاق و سباق یہ فیض احمد فیض کا شعر ہےعشق پر اردو شاعری کا انقلابی رنگ اور انداز چڑھانا فیض کا کمال ہے۔فیض انقلابی اردو شاعری کرنے میں بہت معروف ہوئے ۔اردو ادب میں بہت سے شعراء نے عشق کو مزاحمت خودداری اور قربانی سے جوڑا ہے کہ عشق صرف اسی کا نام ہے۔فیض کا یہ شعر انقلابی اور علامتی شکل میں ہے۔فیض اپنی شاعری میں محبت اور انقلاب کو ساتھ لے کر چلے۔ فیض کی مشہور نظم "مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ"اس کی بہترین مثال ہے۔ جس کو گایا بھی گایا۔ اس شعر میں شاعر عشق کا غرور مرنے کے بعد بھی قائم رکھنا چاہتا ہے۔اور کہتا ہے کہ میرا کفن اس انداز میں باندھنا کہ میرا بانکپن اور وضع غرور دیکھنے والوں کو نظر آئے۔ مشکل الفاظ کے معنی  کج جبیں/اکڑی ہوئی پیشانی،یعنی غرور کی علامت سر کفن/کفن کا وہ حصہ جو سر پر باندھا جاتا ہے گماں/شک غرورعشق/اپنی محبت پر فخر بانکپن/وضع قطع،سرکشی پس مرگ/موت کے بعد تشریح  فیض احمد فیض کا یہ شعر عشق و محبت کے جذبات سے لبریز ہے جس میں شاعر مرتے دم تک محبوب کے عشق می...

حسن کی بجلی سی شوخی – میر تقی میر کے شعر کی تشریح

  مير تقی میر کا تعارف   میر تقی میر اصل نام میر محمد تقى اردو كے عظیم شاعر تھے۔ میر ان کا تخلص تھا۔ اردو شاعرى ميں مير تقى مير كا مقام بہت اونچا ہے ـ انہیں ناقدین و شعرائے متاخرین نے خدائے سخن کے خطاب سے نوازا۔ وہ اپنے زمانے كے ايكـ منفرد شاعر تھےـ   آپ كے متعلق اردو كے عظیم الشان شاعرمرزا غالب نے لکھا ہے۔r  ریختہ كے تمہی استاد نہیں ہو غالب  کہتے ہیں اگلے زمانے ميں كوئى مير بھی تھا    میر تقی میر، آگرہ میں 1723ء میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام محمد علی تھا لیکن علی متقی کے نام سے مشہور تھے۔ اور درویش گوشہ نشین تھے۔ میر نے ابتدائی تعلیم والد کے دوست سید امان للہ سے حاصل کی مگر مزید تعلیم سے پہلے جب میر ابھی نو برس کے تھے وہ چل بسے تب ان کے بعد ان کے والد نے خود تعلیم و تربیت شروع کی۔ مگر چند ماہ بعد ہی ان کا بھی انتقال ہو گیا۔ یہاں سے میر کی زندگی میں رنج و الم کے طویل باب کی ابتداء ہوئی۔  ان کے سوتیلے بھائی محمد حسن نے اچھا سلوک نہ کیا۔ تلاش معاش کی فکر میں دہلی پہنچے اور ایک نواب کے ہاں ملازم ہو گئے۔ مگر جب نواب موصوف ایک جنگ میں مارے...
 عنوان: میر تقی میر کا فکری و جذباتی کرب: "مغاں مجھ مست بن پھر خندۂ ساغر نہ ہووے گا" کی تشریح Unwan:Roman Urdu  Mir Taqi Mir ka Fikri aur Jazbaati Karb: "Maghan Mujh Mast Ban Phir Khanda-e-Saaghar Na Howe Ga" ki Tashreeh شعر: مغاں مجھ مست بن پھر خندۂ ساغر نہ ہووے گا مئے گلگوں کا شیشہ ہچکیاں لے لے کے رووے گا شاعر: میر تقی میر She’r (Roman Urdu): Maghan mujh mast ban phir khanda-e-saaghar na howe ga Mai-e-gulgoon ka sheesha hichkiyan le le ke roye ga سیاق وسباق  میر تقی میر کا شمار کلاسیکل شعراء  میں ہوتا ہے میر کا دور 18 ویں صدی عیسوی کا دور ہے۔میر تقی میر کی شاعری میں ایک خاص کرب تکلیف اور آزمائشیں  نظر آتی ہیں جو انہوں نے زندگی میں برداشت کیں۔میر تقی میر کی غزلوں کے 6 دیوان ہیں اور رباعیات بھی میر نے لکھی۔ میر کو ان کے دور میں خدائے سخن کا خطاب دیا گیا۔ اس بلاگ میں ہم میر کے شعر  مغاں مجھ مست بن پھر خندۂ ساغر نہ ہووے گا کی تشریح سمجھیں گے۔اس بلاگ میں ہم میر تقی میر کے شعر کا فکری پہلو ،ان کا کرب میر کی ر ندانہ شاعری کا انداز دیکھیں گے۔اردو کی غمگین شاعری م...