شعر:H1 شرم رسوائی سے جا چھپنا نقاب خاک میں ختم ہے الفت کی تجھ پر پردہ داری ہائے ہائے — مرزا غالب سیاق وسباق H2 مرزا غالب نے اپنی شاعری میں عشق کے تمام عنوان باندھے ہیں مطلب عشق کی ہر کیفیت کو بیان کیا ہے محبوب اور عاشق کے جذبات کی سب کیفیات بیان کی ہیں۔ اس شعر میں غالب نے عاشق کی بے بسی مجبوری ،رسوائی اور تکالیف کو بیان کیا ہے۔غالب نے سچے عاشق کو عشق کی راہ میں پیش آنے والی تکلیفوں اور آزمائشوں کی تصویر کشی بہترین انداز میں کی ہے۔ عاشق رسوائی کے ڈر سے منہ چھپائے پھرتا ہے اور بدنامی وطعنوں سے چھپتا ہے۔ اور ان مصائب اور رسوائیوں پر موت کو فوقیت دیتا ہے۔ مشکل الفاظ کے معنی H3 نقاب خاک/مٹی کا پردہ مطلب چھپنا،مر جانا پردہ داری/عشق کو چھپانا،رازداری رکھنا الفت/محبت تشریح:H4 "شرم رسوائی سے جا چھپنا نقاب خاک میں" اس مصرعے میں عاشق کی کیفیت کو بیان کیا گیا ہے جو بدنامی اور رسوائی کے ڈر سے لوگوں سے منہ چھپائے پھرتا ہے ۔رسوائی جو عاشق کا مقدر ہوتی ہے عاشق اس رسوائی اور بدنامی سے تنگ آکر مرنے کو آسان سمجھتا ہے کیونکہ مرنے کے بعد یہ بدنامی ختم ہو جائے گی۔ "ختم ہے الفت کی تجھ پر پرد...