ماں کا کردار
ماں ایک ایسا لفظ اور احساس ہے جسے بولتے ہی سکون اور اطمینان کا احساس ہوتا ہے۔کیونکہ ماں ہی ہمیں دنیا میں لاتی ہے نو مہینے ہمیں اپنے پیٹ میں رکھتی ہے یہ بہت تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہے۔جس کا بے پناہ اجر عظیم ہے،اس کے بعد پیدائش کا مرحلہ انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے جس میں جان چلے جانے کا خطرہ ہوتا ہے۔
ماں کی آغوش میں جو سکون ہے وہ دنیا میں کہیں اور نہیں مل سکتا۔ماں کی گود بچے کی پہلی درسگاہ ہوتی ہ جہاں سے وہ سب کچھ سیکھتا ہے۔عظیم اطوار وعادات کی ماں ایک اچھی نسل دیتی ہے ایسے انسان کو تیار کرتی ہے جو معاشرے کے لئے ہر لحاظ سے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔
ماں کے دل سے جو دعا نکلتی ہے وہ قبول ہوتی ہے اگر ماں اولاد کے حق میں دعا گو رہے تو کامیابی قدم چومتی ہے،زندگی کا ہر مرحلہ آسان ہوتا چلا جاتا ہے۔حدیث پاک ہے کہ جنت ماں کے قدموں تلے ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ جو ماں کی خدمت اور ادب کرے گا جنت کا حقدار ہو گا۔
حدیث پاک میں ہے کہ ماں کی عزت اور عظمت کے چار حصوں میں پہلے تین کی حقدار ماں ہے چوتھے کا حقدار باپ ہے۔کہا جاتا ہے کہ ہم اگر پوری زندگی خدمت کریں تو ماں کی ایک رات کی تکلیف جو اس نے ہمیں پالنے میں اٹھائی اس کا حق بھی ادا نہیں کر سکتے۔
ہمیں چاہئے کہ ہم ماں اور باپ دونوں کی قدر کریں انکے ساتھ وقت گزاریں انکا حق ادا کرنے کی کوشش کریں اسی میں ہماری بھلائی ہے اور دنیاوآخرت کا فائدہ ہے۔
اردو شاعری کی تشریح اور معنی
ہماری ویب سائٹ پر آپ کو اردو ادب کے عظیم شعرا جیسے کہ غالبؔ، اقبال، فیض، جون ایلیا، داغ دہلوی کی شاعری کی منفرد اور آسان تشریحات دستیاب ہیں۔ ہر نظم اور غزل کی گہری معنویت اور ادبی پہلوؤں کو سادہ انداز میں بیان کیا گیا ہے تاکہ قارئین اردو شاعری کی روح سے لطف اندوز ہو سکیں۔
اہم موضوعات:
- اردو کلاسیکل شاعری کی تشریحات
- فلسفہ خودی اور اقبال کی شاعری
- فیض احمد فیض کا رومانوی کلام
- جون ایلیا کی اداس شاعری
- داغ دہلوی کا رومانوی انداز
مزید اردو ادب اور شاعری کے راز جاننے کے لیے ہماری مزید پوسٹس بھی ضرور پڑھیں۔ ہمیں اپنی رائے سے ضرور آگاہ کریں تاکہ ہم آپ کے لیے مزید بہترین مواد پیش کر سکیں۔
Comments
Post a Comment