🌺 شعر:H1 چمن میں گل نے جو کل دعویٰ جمال کیا جمالِ یار نے منھ اُس کا خوب لال کیا فلک نے آہ تری رہ میں ہم کو پیدا کر برنگِ سبزۂ نورستہ پائمال کیا — میر تقی میر "میر تقی میر اپنے ہم نشینوں کے ساتھ ایک خیالی ادبی نشست میں، جہاں شاعری، درد اور جمالیات پر گفتگو ہو رہی ہے — کلاسیکی اردو ادب کی ایک روحانی جھلک۔" ✍️ سیاق و سباق:H2 یہ شعر میر تقی میر کا ہے۔اور انکی غزل کا حصہ ہے۔اس شعر میں شاعر اپنی بے قدری و بے وقعتی کا اظہار کر رہا ہے۔شاعر کہتا ہے کہ محبوب خوبصورت ہے اس لیے وہ عاشق کی قدر نہیں کرتا اسے اپنے حسن کا غرور و تکبر ہے۔ اس شعر میں دنیا کی بے رحمی رسوائی عشق میں ناکامی ،رنج والم کا ذکر کیا گیا ہے۔جسے ایک سچا عاشق برداشت کرتا ہے۔ عاشق کو دنیا کی طرف سے بدنامی و رسوائی اور بے رحمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ شاعر نےشعر میں فطرت حسن اور تقدیر کو استعارے کے طور پر استعمال کیا ہے جو شعر کو مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ خوبصورت بنا رہا ہے۔ میر کی زندگی رنج و الم کا مرقع تھی۔غم روزگار اور غم جاناں دونوں سے میر دوچار تھے۔ شاعر شعر میں حسن،قدرت اور تقدیر کو استعاراتی انداز میں پیش کر رہ...